بیٹی کی بینائی کیلیے مجبور باپ گولڈن مین بن گیا
محمد شان اپنی بیٹی کا علاج کرانے کیلیے اسلام آباد کے ٹریفک سگنلز پر کھڑا ہوکر لوگوں کو محظوظ کرتا ہے

اولاد کا غم والدین کو کچھ بھی کرگزرنے پر مجبور کردیتا ہے۔ایساہی کچھ اسلام آباد کے رہائشی محمد شان نے بھی کیا ہے، جو اپنی نابینا بیٹی کی آنکھوں کی روشنی لوٹانے کیلیے گولڈن مین بن گیا ہے۔
محمد شان اپنی بیٹی کا علاج کرانے کیلیے اسلام آباد کے ٹریفک سگنلز پر کھڑا ہوکر لوگوں کو محظوظ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سزا سے 6 برس زیادہ قید کاٹنے قیدی کو اڈیالہ جیل سے رہا
اسلام آباد میں نامعلوم شخص کی پیزا بوائے سے جنسی زیادتی
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ علی نے محمد شان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عوام سے اس کی مدد کی اپیل کردی۔ آمنہ علی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میریٹ ہوٹل اسلام آباد کے سگنلز پر کھڑا ہونے والا محمد شان آپ کی مدد اور عطیات کا منتظر ہے۔
Muhammad Shan standing at Marriott signals looking for donations and support from you! Show some love to his daughter she is 2 years old and unfortunately blind🥺Donate him as much as you can he is really struggling hard. @PakBaitulMal. Contact details: 0307 5659737 pic.twitter.com/5rqwn3lMh2
— Amna Ali (@AmnaAliAlpiyal) July 16, 2022
انہوں نےمزید لکھا کہ اس کی 2 سالہ نابینا بچی کیلیےکچھ محبت کااظہار کریں اور اس کی مدد کریں وہ بہت ہی مشکل دور سے گزررہا ہے۔ آمنہ علی نے محمد شان کا موبائل نمبر بھی صارفین سے شیئر کیا ہے۔









