منہ بولے بھائی نے حریم شاہ کو صادق و امین قرار دیدیا
حریم شاہ نے اپنے منہ بولے بھائی دانیال ملک کی وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کردی

حریم شاہ لندن میں ہزاروں پاؤنڈز کے ساتھ وڈیو بنائیں اور پھر ایف بی آر کے ریڈار پر آجائیں یا ترکی میں ہزاروں ڈالرز اور زیورات کے ساتھ پکڑی جائیں، ہر موقع پر ان کا منہ بولا بھائی فوری مد د کو پہنچ جاتا ہے۔
اب اس منہ بولے بھائی نے حریم شاہ کو صادق و امین قرار دیدیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ شوہر سمیت ترکی کے ایئرپورٹ پر گرفتار
اداروں کو چیلنج حریم شاہ کو مہنگا پڑگیا، ایف آئی اے نے کارروائی شروع کردی
گزشتہ دنوں حریم شاہ کی ترکی میں گرفتاری اور رہائی کی خبریں سامنے آئی تھیں جنہیں حریم شاہ نے جھوٹا قرار دیکر مسترد کردیا تھا۔اسی حوالے سے انسٹاگرام پرحریم شاہ نے ایک وڈیوشیئر کی ہے جس میں لندن میں مقیم ان کے منہ بولے بھائی پاکستانی تاجر دانیال ملک کو سینئر صحافی مرتضیٰ علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
دانیال ملک نے کہا کہ میری اپنی منہ بولی بہن حریم شاہ سے بات ہوئی ہے، میں نے اس پوچھا کہ یہ کیا ماجرا ہے تو اس نے کہا کہ یہ فیک نیوز ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا کچھ ہوتا بھی تو اس کا بھائی موجود ہے جو اس کے ساتھ ہر موقع پر کھڑا ہوتا ہے، ہمارے پاس وکلا موجود ہیں۔
View this post on Instagram
حریم شاہ کے اسمگلنگ میں ملوث ہونے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ کسی صورت اسمگلنگ میں ملوث نہیں ہے، ہم صادق و امین لوگ ہیں، ہم ایسی چیزیں کیسے اسمگل کرسکتے ہیں، ہمیں یہ سب شوبہ ہی نہیں دیتا، اللہ نے ہمیں بہت کچھ دیا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ بہن بھائی میں مکمل اتفاق پایا جاتا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔
یاد رہے کہ دانیال ملک لندن میں مقیم پاکستانی تاجر ہیں جو 2018 میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 68 گجرات سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ بھی لے چکے ہیں۔
اس سے قبل حریم شاہ نے منی لانڈرنگ کا دعویٰ کرتے ہوئے برطانوی پاؤنڈ کی گڈیوں کے ساتھ ٹک ٹاک وڈیو بنائی تھی تو دانیال ملک ان کی مدد کو آئے تھے اور انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وڈیو میں نظر آنے والے رقم ان کی جائز آمدنی ہے جو انہوں نے ٹک ٹاک وڈیو بنانے کیلیے حریم شاہ کو دی تھی۔









