رانا ثناء اللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کو دھمکی دے دی

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہم کسی کو اسمبلی آنے سے نہیں روکیں گے اگر 10 بندے خود سے نہیں آتے تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دھمکی دی ہے۔ کہتے ہیں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے 5 نشستوں کا فرق ہے جو کسی بھی وقت ختم ہوسکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے رانا ثناء اللہ اس قسم کے بیانات دے کر کیا خود کو کرمنل ثابت کرنا چاہتے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی والے تو پہلے ہیں انہیں پہلے ہی غنڈہ گرد عناصر کا سرغنہ کہتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن جیتنے والی سیاسی جماعت کے لیے پنجاب حکومت حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

سیاسی ، قانونی اور انتظامی معاملات کے لیے پی ٹی آئی کی خصوصی کمیٹی تشکیل

سیاسی تاریخ میں بھٹو کے بعد عمران خان کا یہ سب سے بڑا سرپرائز ہے، پرویز الٰہی

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں نشستیں ہارنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے پی ٹی آئی پر غصہ نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے پنجاب میں حکومت حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ ان کے پاس 188 نشستیں ہیں جبکہ ہمارے پاس بھی 180 نشتیں ہیں ، ہمیں صرف 5 نشستوں کی ضرورت ہے ، یہ لوگ اس کو اتنا آسان نہ سمجھیں کہ 22 جولائی کو یہ پنجاب میں حکومت بنا لیں گے، اس دن کچھ اور بھی ہوسکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا ہم کسی کو اسمبلی آنے سے نہیں روکیں گے اگر 10 ، 12 بندے خود نہیں آنا چاہیں گے تو اس میں ہم کیا سکتے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا ہم چوہدری پرویز الہٰی کو آسانی سے وزیراعلیٰ نہیں بننے دیں گے ، اگر پی ڈی ایم  کی لیڈرشپ نے اس بات کی اجازت دے دی تو پانچ سات لوگوں کو ادھر ادھر کردینا کوئی بڑی بات نہیں ہوگی۔

پروگرام کے اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے سوال کیا کیا آپ ان کو اٹھوانے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ رانا ثناء اللہ نے جواباً کہا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم کسی کو اٹھوائیں۔ وہ سب آزاد ہوں گے ، سب اپنی مرضی کرنے میں آزاد ہوں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی لیکن عمران خان اداروں کو بدنام کرنے سے باز نہیں آرہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر عمران خان اداروں کو نشانہ بنانے سے باز نہ آئے تو ن لیگ پی ٹی آئی کو منہ توڑ جواب دے گی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے الیکشن کمیشن کے خلاف جو باتیں کی ہیں اور جو زبان استعمال کی ہے وہ کسی بھی صورت ناقابل قبول ہے جبکہ ہم نے تمام رزلٹ کو تسلیم بھی کرلیا ہے، ہم نے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھنے کا سوچا تھا ، یہ لوگ عزت والوں کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کررہے ہیں ، اس پر الزام تراشی کررہے ہیں ، عمران خان ایک مغرور شخص ہے جس میں نہ جمہوریت ہے جو نہ کسی کی عزت کرسکتا ہے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا 20 میں سے 15 نشستوں پر کامیابی کے بعد بھی الیکشن کمیشن پر الزام لگانا انتہائی شرمناک ہے ، کوئی پوچھے آپ نے 20 میں سے 25 سیٹیں جیتنی تھیں۔ کبھی سنا ہے کہ جو آدمی الیکشن جیت جائے اور وہ الیکشن کمیشن پر الزام لگائے کہ اس نے دھاندلی کی ہے۔

متعلقہ تحاریر