بھارتی موسیقار پریتم نے فلم برہمسترا کیلیے مشہور پاکستانی گانے کی دھن چرالی

میوزک ڈائریکٹر پریتم عظیم انسان ہیں جنہوں نے600کروڑ روپے کی بھارتی فلم برہمسترا کے گانے میں چوری کا میوزک شامل کیا ہے، بھارتی سوشل میڈیا پیج کا دعویٰ

بھارتی موسیقار پریتم چکروتی نے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم برہمسترا کے گانےمیں پاکستانی بینڈ کال کے مشہور گانے کی دھن چوری کرلی۔

بھارتی موسیقار پریتم چکروتی کی چوری کا بھانڈا خود بھارتی  صحافی سلم احمد کے”کے آر کے باکس آفس “نامی ٹوئٹر ہینڈل  پھوڑا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی فلمساز کرن جوہر نے ابرار الحق کا گانا”نچ پنجابن“ چوری کرلیا

ورون دھون کا نچ پنجابن کیلیے ابرار الحق سے اظہار تشکر

کے آر کے باکس آفس کے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کردہ وڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہےکہ میوزک ڈائریکٹر پریتم عظیم انسان ہیں ، جنہوں نے600 کروڑ روپے کی بھارتی فلم برہمسترا کے گانے میں چوری کا میوزک  شامل کیا ہے۔

وڈیو دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بھارتی موسیقار نے پاکستانی بینڈ کال کے مشہور زمانہ گیت”کیا ہوا جو لاری چھوٹی“کی دھن چوری کی ہے۔

انٹر نیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق یہ گانا پاکستانی بینڈ کال کے 2009 میں ریلیز ہونے والے البم میں شامل تھا تاہم یوٹیوب پر اس گانے کا بینڈ ورژن 2008 سے موجود ہے۔یار ہے کہ مشہور پاکستانی اداکار و گلوکار جنید خان بھی لیڈ نگ سنگر کے طور پر اس بینڈ کا حصہ رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر