پشاور بی آر ٹی نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا
اس ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان 28جون 2022 کو لندن میں دسویں سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں کیا گیا۔
ٹرانس پشاور نے بہترین اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا، ایوارڈ لندن میں قائم کردہ ٹرانسپورٹ ٹکٹنگ گلوبل کی جانب سے دیا گیا۔
بی آر ٹی پشاور کو اسٹیشن مینیجمنٹ اور ٹکٹنگ کی سہولیات ایل ایم کے ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ فراہم کرتا ہے۔
ٹرانسپورٹ ٹکٹنگ گلوبل ایک عالمی اسمارٹ ٹکٹنگ اور نقل و حرکت کی کمیونٹی ہے جو 71 ممالک کے معروف ماہرین پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ضلع باجوڑ میں جرگے نے خواتین کے سیاحتی مقامات جانے پر پابندی لگا دی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی پشاوری چپل
ٹرانس پشاور کو یہ ایوارڈ 2 لاکھ سے زائد روزانہ مسافروں کی اسمارٹ ٹکٹنگ سروس کے زمرے میں دیا گیا ہے۔
فائنل لسٹ میں انڈونیشیا، برازیل، آسٹریلیا، نیویارک، نیو ساؤتھ ویلز، اور قزاقستان کے میڑو پراجیکٹ شامل تھے۔
ٹرانسپورٹ ٹکٹنگ گلوبل برطانیہ کی جانب سے یہ ایوارڈ ٹرانس پشاور کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشرے کے ایک بڑے طبقے کو سفری آسانی فراہم کرنے پر پیش کیا گیا۔
اس ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان 28جون 2022 کو لندن میں دسویں سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں کیا گیا۔
ترجمان بی آر ٹی کے مطابق ایوارڈ 2 سالوں میں کامیاب اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام شروع کرنے والے ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو دیا جاتا ہے۔
ایوارڈ کے لیے سسٹم کا دورانیہ اور پائیداری جیسے دیگر عوامل کو اپنانے کو مدنظر رکھا گیا۔ اس ایوارڈ کے ذریعے مسافروں کو محفوظ اور اعلیٰ معیار کی سفر ی سہولت مہیا کرنے میں دنیا بھر میں ہونے والے بہترین کام کو تسلیم کیا جاتا ہے۔