عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ ان کی بیوہ پر برس پڑیں

ایسی بھی کیا پیسے کا لالچ کہ جھوٹ اور الزامات کی بنیاد پر کسی انسان کا جان مال عزت سب کھا جاؤ، بشریٰ اقبال

معروف ٹی وی اینکر اور سیاست دان عامر لیاقت حسین کے انتقال کو 40 روز سے زائد گزر گئےتاہم ان کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

عامر لیاقت حسین کے بچوں اور سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے  پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا تھا تاہم ان کی تیسری اہلیہ  پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ لیکر ہائی کورٹ پہنچ گئی ہیں اور عدالت نے متعلقہ افراد کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایف آئی اے مرحوم عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ کے سامنے بے بس

ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے خلاف طوبیٰ اور بشریٰ ایک پیچ پر آگئیں

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے اس حوالے سے  مرحوم کی  بیوہ  دانیہ شاہ کو ان کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے  اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  ایسی بھی کیا پیسے کا لالچ کہ جھوٹ اور الزامات کی بنیاد پر  کسی انسان کا جان مال عزت سب کھا جاؤ ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی عدالت میں انسان کتنے ہی جھوٹ بول لے لیکن اللہ کی عدالت میں زبان نہیں اعضا بولیں گے، وہاں جب سی سی ٹی وی چلیں گے تو کوئی راہ فرار نہیں ملے گی۔انہوں نے اللہ سب جانتا ہے اور اللہ سے ڈرو کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

متعلقہ تحاریر