خیرپور میں سابقہ شوہر کیخلاف احتجاج کرنیوالی خاتون قتل

کل تک ایس ایس پی آفس خیرپور  کے باہر سابقہ شوہر کے مظالم اور پولیس کی رشوت خوری کے خلاف احتجاج کرنے والی نوجوان خاتون روزینہ جونیجو کی آج لاش مل گئی، امتیاز چانڈیو

وزیراعلیٰ سندھ کے آبائی علاقے خیرپور میں سابقہ شوہر کے مظالم اور پولیس رشوت خوری کیخلاف  ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کرنے والی خاتون کو قتل کردیاگیا۔

بدھ کو ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کرنے والی روزینہ جونیجو کی لاش جمعرات کو ملی۔

یہ بھی پڑھیے

فوج میں بھرتی کیلیے جانے والوں 3 نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا

دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی ڈوب گئی ، 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

واقعے کی اطلاع نجی ٹی وی کے بیورو چیف امتیاز چانڈیو نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر دی ہے۔امتیاز چانڈیو نےگزشتہ روز  اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کل تک ایس ایس پی آفس خیرپور  کے باہر سابقہ شوہر کے مظالم اور پولیس کی رشوت خوری کے خلاف احتجاج کرنے والی نوجوان خاتون روزینہ جونیجو کی آج لاش مل گئی۔

انہوں نے کہا کہ  سندھ میں انصاف کی کمی نے بہت سی زندگیاں برباد کر دی ہیں۔

متعلقہ تحاریر