ڈراؤنی فلمیں بنانے کے شوقین اداکار عثمان مختار ڈرپوک نکلے

اداکارہ کبریٰ خان نے عثمان مختار کی سالگرہ کے روز مصنوعی بلندی سے ڈرنے کی وڈیو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کردی

ڈراؤنی فلمیں بنانے اور ڈراؤنی کہانیاں سنانے کے شوقین اداکار عثمان مختار خود ڈرپوک نکلے۔

اداکارہ کبریٰ خان نے اپنے ساتھی اداکار کی بہادری کا پول کھول دیا۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ ماریہ واسطی کی شرمناک وڈیو لیک ہوگئی

ماہرہ خان کی نقل اتارنے والی سوشل میڈیا اسٹار کا انسٹاگرام پر چرچا

اداکارہ کبریٰ خان نے اداکار عثمان مختار کی سالگرہ کے موقع پر ان کی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکار کوآکیولس پہنے ہوئے پھونک پھونک کر قدم رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے وڈیو کے طویل کیپشن میں لکھا کہ یہ ہے میرا دوست عثمان مختار جسے ڈراؤنی فلم بنانے اور ڈراؤنی کہانیاں سنانے کا بہت شوق ہے لیکن اس کی بلندی اور وہ بھی نقلی ( آکیولس والی بلندی) سے پیک ہوجاتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

اداکارہ نے بتایا کہ آج اس کی سالگرہ ہے اور میں چاہتی ہوں کہ ہم سب ملکر اس لیے اجتماعی دعا کریں۔”اے اللہ! عثمان مختار کو یہ سمجھ عطا فرما کہ آکیولس پہن کر بلندی سے چھلانگ لگانے پر کوئی گرتا نہیں ۔یااللہ! اس پیارے انسان کو یہ بتائیں کہ مذاق صرف وہ نہیں اس کے دوست بھی کرسکتے ہیں۔یااللہ !اس کو احساس دلائیں کہ یہ جی ٹی اے (گیم) میں اچھا ہوگا لیکن باقی سارے وڈیو اور بورڈ گیمز میں اے اسے زیر کرسکتی ہوں، آمین ثمہ آمین“۔

اداکارہ نے مزید دعا دی کہ ”اللہ اسے بہتر سے بہتر عطا فرما کیوں کہ یہ اس سے کم کا حقدار نہیں ہے،دومرتبہ آمین۔اداکارہ نے عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مزہ آگیا، آؤ مل کر پریٹی  زنٹا کا پیارا انداز  اپنائیں“۔

متعلقہ تحاریر