پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا
نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں محرم الحرام کے حوالے سے 144 نافذ کر دیا۔ نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ رات 10 بجے کے بعد آوارہ گردی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ کے احکامات پر بلال احمد سیکشن آفیسر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے
پنجاب اسمبلی میں دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کا ایک اور ووٹ کم ہوگیا
نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ لائسنسی اسلحہ بھی ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق محرم الحرام کے جلوس کے راستوں کے آس پاس کسی قسم کنسٹرکشن کرنے کی اجازت نہ ہو گی۔
نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔
محکمہ داخلہ کے نوٹی فیکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت محرم الحرام کے دوران بینرز پلے کارڈز اور اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی عائد ہوگئی۔
نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ رات 10 بجے کے بعد آوارہ گردی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، محرم الحرام کے جلوس کے راستوں کے قریب کسی قسم کی کنسٹرکشن پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔









