کامن ویلتھ گیمز میں ویٹ لفٹرز  نے بھارت کا نام روشن کردیا

بھارت کیلیے پانچوں میڈل ویٹ لفٹرز نے  حاصل کیے، مردوں میں جیرمی لالریننگا نے طلائی، چائے فروش کے بیٹے  سنکت سارکر نے چاندی اور ٹرک ڈرائیور کے بیٹے گورو راجا پجارے  نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، خواتین میں میرا بائی چنو نے طلائی اور بندیا رانی دیوی نے چاندی کا تمغہ جیتا

برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں ویٹ  لفٹرز نے بھارت کا نام روشن کردیا۔بھارت کیلیے 2طلائی سمیت پانچوں تمغے ویٹ لفٹرز نے حاصل کیے۔

خواتین کے ویٹ لفٹنگ ایونٹ کی 49کلوگرام  کیٹیگری میں بھارت کیلیے پہلا طلائی تمغہ جیتنے والی میرا بائی چنوکی والدہ دکاندار اور والد سرکاری ملازم ہیں۔

مردوں کے ویٹ لفٹنگ  ایونٹ  کی 55 کلوگرام کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ جیتنےوالا  سنکت سارگر چائے فروش اور 61کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتنے والاگوروراجا پجارے ٹرک ڈرائیورکا بیٹا نکلا۔

یہ بھی پڑھیے

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیا ن ہاکی میچ برابر ہوگیا

بھارت کی شطرنج اولمپیاڈ کو سیاست میں رنگنے کی کوشش، پاکستان ایونٹ سے دستبردار

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز  کےخواتین کے ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں میرابائی چنو نے مجموعی طور پر 201 کلوگرام وزن اٹھاکر نہ صرف طلائی تمغہ حاصل کیا بلکہ کامن ویلتھ گیمز کاریکارڈ بھی توڑدیا۔

بھارت کو پہلا طلائی تمغہ جتوانے والی میرابائی چنو  کےوالد محکمہ  پبلک ورکس میں سرکاری ملازم جبکہ والدہ دکاندار ہیں۔

خواتین کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں کی55کلو گرام کیٹیگری میں بندیا رانا دیوی نے  مجموعی طور پر 202 کلوگرام وزن اٹھاکر چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

ایونٹ میں مردوں کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں کی 67 کلو گرام کیٹیگری میں جیرمی لالریننگا نے مجموعی طور 300 کلوگرام وزن اٹھاکر مرد وں میں بھارت کیلیے پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا۔

مردوں کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں کی 55کلوگرام کیٹیگری میں سنکت سارگرنے مجموعی طور پر 248کلوگران وزن اٹھاکر  چاندی کا تمغہ حاصل کیا  جو ایونٹ میں بھارت کا پہلا تمغہ تھا۔سنکت ساگر نے ہاتھ میں چوٹ لگنے کےباوجود 139کلو وز اٹھانے کی آخری کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔

مہاراشٹر کے شہر سانگلی سے تعلق رکھنے والا سنکت سارگر ایک سال پہلے قومی کیمپ میں شمولیت  اختیار کرنے سے قبل ا پنے والدین کے اسٹال پر چائے اور پان فروخت کرنے میں ان کا ہاتھ بٹاتا تھا۔

دوسری  جانب ویٹ لفٹنگ ایونٹ کی 61 کلوگرام کیٹیگری میں  بھارت کو کانسی کا تمغہ جتوانے والا 30سالہ گوروراجا پجارے بھی  کرناٹکا کے شہر اڈاپی کے ایک ٹرک ڈرائیور کا بیٹا ہے۔

گوروراجا پجارے نے61 کلوگرام کیٹیگری میں مجموعی طور پر 269 کلو وزن اٹھا کر بھارت کیلیے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایونٹ میں طلائی ،چاندی اور کانسی کے تمغے جیتنےو الے پانچوں ویٹ لفٹرز کو مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ تحاریر