ای سی پی کے فیصلے پر ردعمل، آسٹریلیا سے 100 پاؤنڈ کی غیر ممنوعہ فنڈنگ آگئی
ممنوعہ فندنگ کیس پرالیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پارٹی ویب سائٹ پر آسٹریلیا سے 100 پاؤنڈ فنڈ بھیجتے ہوئےکہا گیا یہ غیرممنوعہ فنڈنگ ہے

پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فندنگ کیس پرالیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پارٹی ویب سائٹ پرآسٹریلیا سے 100 پاؤنڈ فنڈ بھیجتے ہوئےکہا گیا یہ غیرممنوعہ فنڈ نگ ہے ۔
تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ سے جاری کیے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت جس کی طاقت عام عوام ہے۔ جس کا لیڈر صادق وامین عمران خان ہے۔
یہ بھی پڑھیے
غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا، مریم نواز
پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد آسٹریلیا سے پارٹی کارکن نے غیرممنوعہ فنڈنگ کرکے پارٹی ویب سائٹ پر 100 پاؤنڈ بھیجیں ہیں۔
تحریک انصاف کو چاہیے کہ صرف فیصلے میں سے یہ والے پیراگراف پکڑ لے اور شور مچائے کہ ہماری ہی پارٹی کے فنڈز کو ممنوعہ قرار دے دیا
امریکہ, یورپ, کینیڈا سے اپنی پارٹی اکاؤنٹ سے پاکستان اپنی ہی پارٹی میں بھیجے فنڈز کو ممنوعہ قرار دینا مزاق ہے بے شرمی ہےhttps://t.co/yc00jSQhwY— S i d r a K h a n 🇵🇰 (@SidraaPTI) August 2, 2022
سدرہ نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ تحریک انصاف کو چاہیے کہ صرف فیصلے میں سے یہ والے پیراگراف پکڑ لے اور شور مچائے کہ ہماری ہی پارٹی کے فنڈز کو ممنوعہ قرار دے دیا۔
تحریک انصاف کو چاہیے کہ صرف فیصلے میں سے یہ والے پیراگراف پکڑ لے اور شور مچائے کہ ہماری ہی پارٹی کے فنڈز کو ممنوعہ قرار دے دیا
امریکہ, یورپ, کینیڈا سے اپنی پارٹی اکاؤنٹ سے پاکستان اپنی ہی پارٹی میں بھیجے فنڈز کو ممنوعہ قرار دینا مزاق ہے بے شرمی ہےhttps://t.co/yc00jSQhwY— S i d r a K h a n 🇵🇰 (@SidraaPTI) August 2, 2022
انہوں نے کہا کہ امریکہ، یورپ،کینیڈا سے اپنی پارٹی اکاؤنٹ سے پاکستان اپنی ہی پارٹی میں بھیجے فنڈز کو ممنوعہ قرار دینا مزاق ہے ،بے شرمی ہے۔
سعید خان نامی ایک صارف ے لکھا کہ جانبدار الیکشن کمیشن کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے لیکن پھر بھی ان لوگوں کو منہ کی کھانی پڑی جو پارٹی پر پابندی کے خواب دیکھ رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کے دل میں بستا ہے ایسے ہتھکنڈوں سے مخالفین ہی کھل کر سامنے آتے ہیں۔ آئی آئی پی ٹی آئی ..اگلی باری دو تہائی!!
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ ثابت ہوا ہے کہ تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈز حاصل کیے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ فنڈز ضبط کر لیے جائیں۔









