عمر گل نے کشمیر پریمیئر لیگ کو فیملی پریمیئر لیگ کہہ دیا

سابق فاسٹ بولر کا کے پی ایل کے ڈائریکٹر آپریشنز راشد لطیف کو ٹیگ کرکے شکوہ، میں فرنچائز کا مالک ،ہیڈکوچ یا سلیکٹر نہیں، راشد لطیف نے سلیکشن کے معاملات پر ہاتھ کھڑے کردیے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور افغانستان کرکٹ ٹیم  کے بولنگ کوچ عمر گل نے کشمیر پریمیئر لیگ  میں کھلاڑیوں کی سلیکشن پر اعتراض اٹھادیا۔

سابق فاسٹ بولر نے کشمیر پریمیئر لیگ کے ڈائریکٹر آپریشنز سابق کپتان راشد لطیف  کو مخاطب کرکے ٹوئٹ داغ دیا۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیا کپ اور انگلیڈ ٹور کا شیڈول جاری، 28 اگست کو پاکستان اور انڈیا مدمقابل ہونگے

پاکستانی کرکٹر جلد بھارتی فرنچائزز کیلیے کھیلیں گے، آکاش چوپڑا

عمر گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  مستحق کھلاڑیوں کو موقع دینا بالکل ٹھیک ہے لیکن اسے کشمیر پریمیئر لیگ کے بجائے فیملی پریمیئر لیگ بنانا دراصل دلچسپ ہے۔

راشد لطیف نے عمر گل کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میری جان مجھے کیوں ٹیگ کررہے ہو؟ میں فرنچائز کا مالک یا ہیڈ کوچ یا سلیکشن کا حصہ نہیں ہوں۔ہم کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی کمیٹی ہیں۔

راشد لطیف نے مزید کہا کہ میں نےکراچی کنگز کو 2 سال پہلے آپ کےبھانجے عباس آفریدی کانام تجویز کیا تھا۔ گزشتہ سال میں اور عبدالرحمان بھائی اسے ملتان سلطان کیلیے منتخب کرچکے ہیں ،امید ہے تم سمجھ سکتے ہو۔

سابق فاسٹ بولر نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ معذرت راشد بھائی مجھے علم ہے کہ آپ کا سلیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں ، آپ کو بحیثیت ڈائریکٹر کے پی ایل ٹیگ کیا ہے۔جواب میں راشد لطیف نے عمرکیلیے محبت کا اظہار کیا جبکہ عمر گل نے بھی جواباً راشد لطیف کیلیے محبت اور احترام کے جذبے کا اظہار کیا۔

متعلقہ تحاریر