جوکوئن فینکس کی جوکر 2 کب ریلیز ہوگی، لیڈی گاگا کا کیا کردار ہوگا؟

امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا فلم کے مرکزی کردار جوکوئن فینکس کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، گلوکارہ نے فلم میوزیکل ٹیزر جاری کردیا

ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جوکوئن فینکس کی میوزیکل کرائم تھرلر فلم” جوکر : فولی اے ڈیوکس“آئندہ برس  4 اکتوبر 2024 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

میوزیکل کرائم تھرلر فلم  میں معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا فلم کے مرکزی کردار جوکوئن فینکس کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔گلوکارہ نے فلم میوزیکل ٹیزر جاری کرکے تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیے

کرینہ کپور کو ٹام ہینکس کی فاریسٹ گمپ پر تنقید مہنگی پڑگئی

اداکارہ مہوش حیات نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز حاصل کرلیا

گلوکارہ کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کیے گئے   میوزیکل ٹیزر میں فینکس اور گاگا کو مشہور گیت  ”گال سے گال“کی دھن پر رقص کرتے دکھایا گیا ہے، جو اصل میں ارونگ برلن نے 1935 میں فریڈ آسٹائر اور جنجر راجرز کی فلم ٹاپ ہیٹ کے لیے لکھا تھا ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lady Gaga (@ladygaga)

فلم”: فولی اے ڈیوکس“میں ادکار جوکوئن فینکس دوبارہ آرتھر فلیک کا  کردار  ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے،  فینکس نے پہلی بار 2019 کی فلم  جوکر میں یہ کردار ادا کیا تھا جس  کے لیے  انہیں بہترین اداکارکے اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ فلم میں  بیٹ مین کے قدیم دشمن کی اصل کہانی کو دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر