کرینہ کپور کو ٹام ہینکس کی فاریسٹ گمپ پر تنقید مہنگی پڑگئی

ٹام ہینکس کی شہرہ آفاق فلم کے ہندی ورژن لال سنگھ چڈھا کی کاسٹ میں شامل کرینہ کپور نے فاریسٹ گمپ کو اشرافیہ کی طبقاتی فلم قرار دیا تھا، سوشل میڈیا صارفین کی اداکارہ پر شدید تنقید

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کوبالی ووڈ سپراسٹار ٹام ہینکس کی 90 کی دہائی کی  بلاک بسٹر فلم فاریسٹ گمپکو  اشرافیہ قسم کی طبقاتی  فلم کہنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے ۔

اداکارہ کرینہ کپور سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا انہیں فاریسٹ گمپ کے ریمیک لال سنگھ چڈھا کو سائن کرتے ہوئے کوئی خدشہ تھا اور کیا انہیں یہ خیال آیا تھا کہ لوگوں نے اصل فلم دیکھی ہوگی؟۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ مہوش حیات نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز حاصل کرلیا

اداکارہ ہانیہ عامر نے کیسریا گاکر مداحوں کو حیران کردیا

بھارتی ٹی وی نیوز 18 کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کرینہ نے کہا کہ انہیں کوئی پریشانی نہیں ہے کیونکہ لال سنگھ چڈھاایک مختلف زبان میں فاریسٹ گمپ کا اصل ورژن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگوں نے فورسٹ گمپ کو نہیں دیکھا ہے کیونکہ یہ ایک اشرافیہ قسم کی طبقاتی فلم ہے۔

کرینہ  کپور نے مزید کہا کہ ہماری زبان اور ہمارے جذبات بھی ان سے بہت مختلف ہیں۔ لہٰذا ہم نے اسے اپنی ہندوستانی اسکرینوں کے لیے ڈھال لیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ لوگ اس سے لطف اندوز ہوں گے لیکن اب بھی بہت سارے لوگ ہیں جنہوں نے ابھی تک فاریسٹ گمپ نہیں دیکھی۔

فاریسٹ گمپ پر کرینہ کا تبصرہ صارفین کو اچھا نہیں لگااور انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ کے خیالات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انٹرویو کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے ایک صارف  نے ٹویٹ کیا جس کا حوالہ ہندوستان ٹائمز نےبھی  دیا ہے کہ  ’’اسی وجہ سے میں تعلیم کو ضروری  سمجھتا ہوں  ۔‘‘

ایک اور ٹویٹر صارف نے کہاکہ میرا مطلب ہے کہ وہ ایک مین اسٹریم فلم کے لیے یہ کہتی ہیں،یہ لوگ عوام کوہلکا لیتے ہیں ، او ٹی ٹی ہمارے گھروں میں  ”اشرافیہ“فلمیں لایا ہے۔ وقت اور تجسس وہ امتزاج ہے جسے کوئی کچرا ہرا نہیں سکتا۔

یاد رہے کہ فاریسٹ گمپ 1994 کی  ایک مزاحیہ ڈرامہ فلم ہے جس کی ہدایت کاری رابرٹ زیمکس نے کی ہے اور اسے ایرک روتھ نے لکھا ہے۔ یہ ونسٹن گروم کے اسی نام کے 1986 کے ناول پر مبنی ہے۔

اس فلم میں ٹام ہینکس کو ایک سادہ آدمی کے طور پر دکھایا گیا ہے جو اپنی زندگی اور امریکی تاریخ کے اہم واقعات سے گزرتا ہے۔ اس فلم  میں رابن رائٹ، گیری سینیس، میکلٹی ولیمسن اور سیلی فیلڈ نے بھی اداکاری کی ہے۔

یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی اور اُس سال امریکا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی  فلم ثابت ہوئی تھی ۔ فاریسٹ نے دنیا بھر میں 678.2 ملین  ڈالرسے زیادہ کمائے تھے ۔

متعلقہ تحاریر