نوجوان ہمارا سرمایہ،مگر ان کی حالت زار کیا ہے.؟

ملک میں بسنے والے نوجوان میں تعلیم کا تناسب تقریباً 70 فیصد ہے جبکہ 30 فیصد ناخواندہ ہیں۔ ملک کے صرف 6 فیصد نوجوانوں کو کتب خانوں تک رسائی حاصل ہے جبکہ 93 فیصد اس سہولت سے محروم ہیں۔

نوجوان کسی بھی ملک و قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہوتے ہیں جبکہ انسانی وسائل اقوام عالم کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

پاکستان کی کل آبادی کا چونسٹھ فیصد 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے جو چند افریقی ممالک اور  افغانستان کے بعد نوجوان آبادی کا سب سے زیادہ تناسب ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ابرار الحق کا75ویں یوم آزادی پر پردیس جانے والوں کو خراج تحسین

لاہور میں تحریک انصاف کا جلسہ: عمران خان نے ملک گیر تحریک کا اعلان کردیا

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نوجوانوں کی آبادی پچاس فیصد مرد اور پچاس فیصد خواتین پر مشتمل ہے۔ جن میں سے 33 فیصد شادی شدہ اور67 فیصد غیر شادی شدہ ہیں۔

یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں بسنے والے ان نوجوانوں کی 64 فیصد آبادی شہری علاقوں جبکہ 36 فیصد دیہی علاقوں میں رہتی ہے۔

پاکستان کے نوجوانوں کی 33 فیصد آبادی کی مادری زبان پنجابی ، 15 فیصد کی اردو، 13 فیصد کی پشتو، 13 فیصد کی سرائیکی، 10 فیصد کی سندھی، 4 فیصد کی بلوچی جبکہ 8 فیصد دیگر زبانیں بولتےہیں۔

ملک میں بسنے والے نوجوان میں تعلیم کا تناسب تقریباً 70 فیصد ہے جبکہ 30 فیصد ناخواندہ ہیں۔

ان میں سے 16 فیصد نوجوانوں جماعت اول سے پانچ جماعت تک تعلیم حاصل کرسکے ، 40 فیصد نے چھ سے دس جماعتوں تک تعلیم حاصل کی ہے، نو فیصد کی تعلیم گیارہویں سے بارہویں جماعت تک کی ہے جبکہ چھ فیصد نوجوان بارہویں جماعت سے زائد تعلیم کے حامل ہیں جس میں گریجویشن اور اس سے زائد تعلیمی قابلیت کے حامل نوجوان بھی شامل ہیں۔

ملک کے صرف 6 فیصد نوجوانوں کو کتب خانوں تک رسائی حاصل ہے جبکہ 93 فیصد اس سہولت سے محروم ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ملک کے صرف 7 فیصد نوجوانوں کے لئے کھیلوں کی سہولیات دستیاب ہیں  جبکہ 93 فیصد کے پاس یہ سہولت بھی موجود نہیں۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں ملک کے 15 فیصد نوجوان تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ 85 فیصد کو اس بنیادی سہولت سے محروم ہیں، اس کے باوجود کہ 52 فیصد نوجوانوں کے پاس موبائل فون ہے۔

ملک کے صرف ایک فیصد خوش قسمت نوجوانوں کے پاس کار، 12 فیصد کے پاس موٹرسائیکل، 10 فیصد کے پاس سائیکل جبکہ 77 فیصد کے پاس ذاتی سواری موجود نہیں ہے۔

پاکستان ترقی پذیر ملک ہے جس کی ترقی نوجوانوں کی درست سمت میں رہنمائی ،جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے روشناس کرائے جانے سے ہی ممکن ہے۔

متعلقہ تحاریر