75 ویں یوم آزادی پر 75 روپے کے یادگاری نوٹ کی نقاب کشائی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر 75 روپے کے یادگاری نوٹ کی نقاب کشائی کردی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر یادگاری نوٹ کے ڈیزائن کی ویڈیو اور تفصیلات جاری کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سعودی عرب نے پاکستان کی ہچکولے کھاتی معاشی کشتی کو سہارا دے دیا
متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ 75 روپے کے یادگاری نوٹ 30 ستمبر 2022 سے عوام کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ اس نوٹ پر سامنے کی جانب تحریک پاکستان کی کوششوں کے اعتراف میں قائداعظم محمد علی جناح، سرسید احمد خان، علامہ اقبال اور محترمہ فاطمہ جناح کی تصاویر نمایاں ہیں۔
2/2 The note has portraits of Quaid-i-Azam, Sir Syed Ahmed Khan, Allama Iqbal & Mohtarma Fatima Jinnah to recognize and acknowledge their contribution in Pakistan movement. The picture of Markhor on the note’s reverse highlights our focus on environmental sustainability.
— SBP (@StateBank_Pak) August 14, 2022
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ نوٹ کی پشت کی طرف پاکستان کے قومی جانور مارخور کی تصویر نمایاں ہے جو پائیدار ماحول پر توجہ کی عکاس ہے۔









