متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے امارات کی ایک ارب ڈالر کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ لگایا جا رہا ہے

متحدہ عرب امارات مختلف اقتصادی، سرمایہ کاری کے شعبوں میں پاکستانی کمپنیوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سرمایہ کاری کی تصدیق کردی ہے ۔

ابوظہبی کے سرکاری حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات  پاکستانی کمپنیز   میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا  جس میں مختلف  شعبے شامل ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیے

ایک امریکی ڈالر 224 روپے کا ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان  رہا

اماراتی سرکاری حکام نے کہا کہ پاکستانی کمپنیز میں سرمایہ کاری کا مقصد  نئے مواقع اور مختلف شعبوں کے منصوبوں میں تعاون کے شعبوں کو تلاش کرنا ہے تاکہ دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو وسعت دی جا سکے۔

ابوظہبی کے سرکاری حکام نے بتایا کہ  پاکستان میں سرکایہ کاری گیس، توانائی کے بنیادی ڈھانچے ، قابل تجدید توانائی ، صحت کے شعبے ،بائیو ٹیکنالوجی   میں کی جائے گی ۔

متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری والے شعبوں میں زرعی ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ڈیجیٹل کمیونیکیشن، ای  کامرس اور مالیاتی خدمات بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار رد و بدل کا فیصلہ

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امارات کی ایک ارب ڈالر کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کررہا ہے ۔

متعلقہ تحاریر