آئی ایم ایف نے ہماری ایک نہیں مانی ، مفتاح اسماعیل کا اعتراف
حکومت نے آئی ایم ایف کو لیٹر آف انٹینٹ کی 27 سخت ترین شرائط پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی، عوام کو دہری اذیت دینے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔
ڈاکٹر مفتاح اسماعیل، آئی ایم ایف کی بے رحمانہ شرائط پر بہہ گئے، آئی ایم ایف سے عوام کے لیے کوئی ریلیف نہ منواسکے، حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے سامنے چاروں شانے چت ہوگئی۔
وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے سامنے عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوگئے۔ پہلے سے زیادہ سخت 27 شرائط کے سامنے بچھ گئے۔
یہ بھی پڑھیے
انڈس موٹر نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 11 لاکھ روپے تک کی کمی کردی
پٹرول 6.72روپے مہنگا، میاں صاحب فیصلے میں شامل نہیں، مریم نواز کو صفائیاں مہنگی پڑگئیں
تحریک انصاف کی حکومت سے زیادہ سخت شرائط پر مسلم لیگ نون اور اس کی اتحادی جماعتوں نے آمادگی ظاہر کی ہے۔
لیٹر آف انٹینٹ پر 27 سخت ترین شرائط پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرا دی، عوام کو دہری اذیت دینے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔
پیٹرول پر لیوی بڑھائی جائے گی، بجلی اور گیس کے ریٹ میں مزید بڑھیں گے۔ آئندہ ایک سال میں حکومت آئی ایم ایف کی دی گئی ڈکٹیشن پر پے در پے عمل درآمد کرے گی۔
پیٹرولیم لیوی 50 روپے فی لٹر کردی جائے گی اور بجلی مزید 3.5 روپے فی یونٹ بڑھائے گی۔
عوام کو گیس پر ملنے والا ریلیف بھی مرحلہ وار ختم کردیا جائے گا۔
آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ایف اے ٹی ایف شرط کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ فریم ورک پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
پاکستان کی جانب سے خسارے میں چلنے والے اداروں میں گورننس اور شفافیت کا نظام وضع کرنے کی آمادگی بھی کرائی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی کہ گردشی قرضوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مانیٹرنگ اور ادائیگیوں کا نظام بہتر کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں عوام کے لیے صرف ایک ہی ریلیف ہے اور وہ یہ ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دی جانے والی سبسڈیز کو جاری رکھا جائے گا۔