سکھر میں بارشوں سے ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے فیکشن پوائنٹ کی دیواریں زمین بوس ہوگئیں

سکھر میں ڈپٹی کمشنرہاؤس کے اطراف میں لاکھوں روپے کی لاگت سے قائم کی گئی گرین بلیٹ بیوٹی فیکشن پوائنٹ کی دیواریں بارش کی باعث گرگئی جبکہ ملبہ تاحال سڑک پر پڑا ہے

سکھر میں ڈپٹی کمشنرہاؤس کے اطراف میں لاکھوں روپے کی لاگت سے قائم کی گئی گرین بلیٹ بیوٹی فیکشن پوائنٹ کی دیواریں بارش کی باعث گرگئی جبکہ ڈپٹی کمشنر اور دفتری عملہ  صورتحال سے مکمل طورپر بےخبر نظر آرہا ہے ۔  

سکھر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت  کے باعث ڈی سی سکھر ہاؤس کے قریب لاکھوں روپے مالیت کی لاگت سے تیار کی گئی گرین بیلٹ بیوٹی فیکشن پوائنٹ کی  دیواریں بارشوں  کی وجہ  گر گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر پولیس نے الف کچے میں کارروائی کرتے ہوئے چار مغویوں کو بازیاب کروالیا

سابق مئیر سکھر بیرسٹرارسلان اسلام  کی جانب سے شہر کی خوبصورتی  کے لیے ڈی سی ہاؤس سکھر اور دیگر علاقوں میں بیوٹی فیکشن پوائنٹ  تعمیر کروائے تھے جو انتظامیہ کی نااہلی کے باعث تباہ حالی کا شکار ہوگئے ہیں ۔

سکھر میں گزشتہ روز ہونی والی بارش کے باعث ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے نیچے تعمیر شدہ گرین بلٹ بیوٹی فیکشن پوائنٹ کی دیوار گرگئی جبکہ تباہ حال دیواروں کا ملبہ سڑک پر پڑا شہریوں کو مزید اذیت میں ڈال رہا ہے ۔

شہر میں قائم  کیے گئے کئی بیوٹی فیکشن پوائنٹ کچڑا کنڈی میں تبدیل ہوگئے ہیں جس سے شہر کی خوبصورتی ماند پڑ رہی ہے اور گندگی سے اٹھنے والی تعفن کی وجہ سے مختلف بیماریاں بھی پھیل رہی ہے ۔

سکھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو مکمل بلدیاتی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ آئندہ بھی کرتے رہے گے۔ شہریوں  کا کہنا ہے کہ ان کے دعوؤں  محض  دعوے ہیں ہیں اور شہر مزید خراب ہوتا جارہا ہے ۔

شہر کے سماجی اور عوامی حلقوں نے  کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ایڈمنسٹریٹر اور دیگر اعلیٰ افسران سے شہر کی صفائی و ستھرائی کے ناقص انتظامات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر