سکھر پولیس نے الف کچے میں کارروائی کرتے ہوئے چار مغویوں کو بازیاب کروالیا

ترجمان سکھر پولیس کے مطابق دبر سے اغوا کیے گئے 4 مغویوں کی بازیابی کیلئے الف کچے میں گزشتہ 10 روز پولیس  کارروائی کی جارہی تھی

سکھر پولیس نے الف کچے  میں کارروائی کرتے ہوئے چار مغویوں کو بازیاب کروالیا ہے ۔ پولیس آپریشن  کے دوران  2 ڈاکوزخمی بھی  ہوئے تاہم ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کے احکامات پر الف کچے اغوا کاروں کے خلاف کارروائی کی گئی اس دوران دبر سے اغواء کیے گئے چار مغویوں کو  باحفاظت بازیاب  کروالیا  گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

دریائے سندھ میں سکھر بیراج سے نامعلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری

ترجمان سکھرپولیس کے مطابق دبر سے اغوا کیے گئے 4 مغویوں کی بازیابی کیلئے الف کچے میں گزشتہ 10 روز پولیس  کارروائی کی جارہی تھی۔اس دوران پولیس اور اغواکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں 2 اغوا کار زخمی ہوئے تاہم ملزمان رات کی تاریکی کا فائدے اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے  جبکہ پولیس نے چاروں مغویوں کو با حفاظت برآمد کرلیا ہے ۔

اغوا کاروں سے باحفاظت بازیاب ہونے والوں میں شکیل، فدا ملاح، سرفراز سہتو اور مسور شامل ہیں۔ پولیس کا علاقے میں شرچ آپریشن جاری ہے ۔

ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے کامیاب کارروائی پر آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کو شاباشی پیش کرتے ہوئے  تعریفی اسناد اورکیش پرائز دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر