خدیجہ تشدد کیس: فیصل آباد پولیس پر شیخ دانش کی رہائی کیلئے شدید سیاسی دباؤ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد پولیس کے اعلیٰ حکام پر ملزم کی رہائی کے لیےشدید دباؤ ڈال رہے ہیں  تاہم آر پی او فیصل آباد نے مرکزی ملزم کو رہا کرنے سے انکار کر دیا،ذرائع کا دعویٰ،ملزم کی ضمانت نہیں ہوئی، مقدمے میں ناقابل ضمانت دفعات شامل ہیں، سی پی او

فیصل آباد پولیس کو میڈیکل کی طالبہ خدیجہ کے اغوا، تشدداور جنسی ہراسانی کے مقدمے میں نامزد معروف کاروباری شخصیت شیخ دانش  کی رہائی کیلیے مبینہ طور پر مسلم لیگ ن  کے شدید دباؤکا سامنا ہے۔

فیصل آباد کے ویمن تھانے میں درج ایف آئی کے مطابق  شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر معروف تاجر شیخ دانش، اسکی بیٹی اناعلی اور ملازمہ سمیت 16 ملزموں نے  بی ڈی ایس فائنل ایئر کی طالبہ خدیجہ کو گھر سے بھائی سمیت اغوا کرکے بہیمانہ تشدد اور جنسی ہراسانی کانشانہ بنایاتھا۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد: تاجر کا شادی سے انکار پر بیٹی کی دوست کو اغوا کرکے بہیمانہ تشدد

پی ٹی آئی کی خاتون پر پستول تاننے والا پنجاب پولیس کا سب انسپکٹر نوکری سے فارغ

ملزمان نے طالبہ سے جوتے اور چپلے چٹوانے کے علاوہ اس کے سر کے بال اور بھنویں بھی کاٹ دی تھیں۔واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معاملہ غیرمعمولی اہمیت اختیار کرگیا تھا۔

شیخ دانش بیسٹ ایکسپورٹر کے مالک اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف سی سی آئی) کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ رانا ثنا اللہ سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے قریبی روابط رکھتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد پولیس کے اعلیٰ حکام پر ملزم کی رہائی کے لیےشدید دباؤ ڈال رہے ہیں  تاہم آر پی او فیصل آباد نے مرکزی ملزم کو رہا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

دوسری جانب میڈیا اور سوشل میڈیا پر ملزم شیخ دانش کی ضمانت کی منظوری سے متعلق غلط خبریں بھی پھیلائی جارہی ہیں جس سوشل میڈیا صارفین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

اینکرپرسن غریدہ فاروقی نےسی  فیصل آباد کا حوالہ دیتے ہوئے  ملزم کی ضمانت کی منظوری  کی خبروں کو غلط قرار دیدیا۔ غریدہ فاروقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سی پی او فیصل آباد عمر سعید ملک نے پروگرام جی فار غریدہ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خدیجہ کیس کے مرکزی ملزم شیخ دانش کی ضمانت نہیں ہوئی،سوشل میڈیا پر غلط خبر پھیلی ہے،مقدمے میں ناقابل ضمانت دفعات لگائی گئی ہیں۔

متعلقہ تحاریر