بہاولپور میں بااثر شخص کا شہری پر بہیمانہ تشدد، موبائل سے وڈیو بھی بناتا رہا
نون لیگی رکن اسمبلی کھیسو مل داس نے بااثر شخص کے تشدد کی وڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرکے بہاولپورپولیس سے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا

پنجاب کے ضلع بہاولپورمیں بااثر شخص نے شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا جبکہ ملزم شہری کو ٹارچر کرتے ہوئے اپنے موبائل فون سے وڈیو بھی ریکارڈ کرتا رہا ۔
پاکستان مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی کھیسو مل داس نے ٹوئٹر پر بہاولپور میں بااثر شخص کی شہری پر تشدد کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے پنجاب پولیس سے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
بہاولنگر میں بااثر افراد کا تھانے میں لیڈی ڈاکٹر پر تشدد، ایس ایچ او تماشہ دیکھتا رہا
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بااثر شخص شہری کے ہاتھ پاوں باندھ کراسے پائپوں سے تشدد کا نشانہ بنارہا ہے۔
لیگی رکن اسمبلی نے بتایا کہ ظلم کرنے والے شخص کا نام محمد عاشق ہے اور وہ بہاولپور کی تحصیل یزمان کے گاؤں چک 102 ڈی بی کا رہائشی ہے۔
اس حیوان کا نام محمد عاشق بتایا جا رہا ہے، بہاولپور کی تحصیل یزمان کے گاؤں چک 102 ڈی بی کا رہائشی ہے، آئی جی پنجاب سے درخواست ہے اسکو فورن گرفتار کروائیں اور سخت سزا دلوائیں، پولیس کے ایکشن نا ہونے سے پنجاب میں فرعونیت پروان چڑھ رہی ہے۔ @OfficialDPRPP pic.twitter.com/2xhvRdnK80
— Kesoo Mal Kheeal das 🇵🇰 (@KesooMalKheealD) August 18, 2022
رکن قومی اسمبلی کھیسو مل داس نے کہا کہ آئی جی پنجاب سے درخواست ہے اسکو فوراً گرفتار کریں اور سخت سے سخت سزا دلائیں۔
نون لیگ کے رکن اسمبلی کھیسو مل داس نے کہا کہ پنجاب پولیس کی کارروائیاں نہ ہونے کے باعث پنجاب میں فرعونیت پروان چڑھ رہی ہے۔
دوسری جانب کھیسو مل داس کے پیغام پر بہاولپور پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ڈی پی او بہاولپورعبادت نثار نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے ۔
ترجمان بہاول پورپولیس نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ جلد ہی ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) August 18, 2022
پنجاب پولیس کی بیان پر کھیسو مل داس نے کہا کہ معاشرے میں لا قانونیت بڑھ رہی ہے۔ قرار واقعی سزا ضرور دلوائیں آپکا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپکی قانون کیمطابق میرٹ پر سخت کاروائی ان تمام فرعونوں کے لئے باعث خوف ہونی چاہیئے۔









