پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان میچ میں عمران خان کے حق میں نعرے بازی
شائقین عمران خان زندہ باد،کون بچائے گا پاکستان، عمران خان ، آئی آئی پی ٹی آئی اور مریم کے پاپ چور ہیں کے نعرے لگاتے رہے۔

پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان تیسری ون ڈے میں گراؤنڈ میں موجودشائقین نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔
گراؤنڈ میں موجود شائقین کی عمران خان اور تحریک انصاف کے حق میں نعرے لگانے کی وڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیے
شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے
عدنان صدیقی کی وزیراعلیٰ سندھ سے لیجنڈ ظہیر عباس کی مدد کی اپیل
ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو میچ کی براہ راست نشریات کی جس میں نیدرلینڈ کے فیلڈرکے عقب میں بیٹھے پاکستانی شائقین کونعرے بازی کرتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔
کس کس کا منہ بند کرو گے
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) August 21, 2022
دوسری وڈیو گراؤنڈ میں موجود کسی شائق نے اپنے موبائل فون سے بنائی ہے۔وڈیوز میں گراؤنڈ میں بیٹھے شائقین وزیراعظم عمران خان، کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان، آئی آئی پی ٹی آئی، پی ٹی آئی زندہ باد اور مریم کے پاپا چور ہیں کہ نعرے لگا رہے ہیں۔
نیدر لینڈ میں اس وقت سٹیڈیم
کون بچائے گا پاکستان،عمران خان عمران خان سے گونج رہا۔۔۔ pic.twitter.com/3juwhVjafI
— Naya Pakistan (@Naya__Pakistan_) August 21, 2022
واضح رہے کہ پاکستان نےتیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیدرلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعدنسیم شاہ کی عمدہ بولنگ کی بدولت 9 رنز سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی تھی۔









