74 سالہ نجم سیٹھی کا جواں سال خاتون اینکر فروا وحید سے دوران پروگرام فلرٹ

ٹی وی چینل 24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام میں 74 سالہ صحافی نجم سیٹھی کی جواں سال اینکر غیراخلاقی گفتگو پر ناظرین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا، فروا وحید کے تعریفی کلمات پر نجم سیٹھی نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کیسے آگے بڑھنا ہے

معروف سینئر صحافی نجم سیٹھی ٹی وی پروگرام کے دوران جواں سال خاتون اینکر سے فلرٹ کرنے لگے۔ ناظرین نے خاتون میزبان اور نجم سیٹھی کے درمیان دل چسپ تبصروں کے تبادلے پر سینئر صحافی پر تنقید کی ۔

حالات حاضرہ کے ٹی وی چینل  کے ایک پروگرام کے دوران جواں سال خاتون اینکرسے سینئرصحافی نجم سیٹھی کو فلرٹ کرنا مہنگا پڑگیا۔ ناظرین کے   اخلاقیات  سے گری گفتگو کرنے پر سینئر صحافی پر کڑی  تنقید کی ۔

یہ بھی پڑھیے

نجم سیٹھی نے سیاسی اور معاشی بے یقینی کا ذمہ دار فوجی اسٹیبلشمنٹ کو ٹھہرا دیا

حالات حاضرہ کے ٹی وی چینل 24 نیوزایچ ڈی کے ایک کرنٹ افیئر کے پروگرام میں 74سالہ نجم سیٹھی اوراینکر فروا وحید کے درمیان فحش جملے کے تبادلے پرناظرین بھڑک اٹھے ۔

پروگرام کے دوران اینکر فروا وحید نے کہا کہ نجم سیٹھی کی پیشین گوئیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن سے ہی سینئر اینکر پرسن کی چڑیا کے بارے میں سنتی رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ میزبانوں کو وقتاً فوقتاً تبدیل کیا جا سکتا ہے لیکن ان کا چڑیا ہر وقت موجود رہے گی ۔

فروا وحید کی رائے پر نجم سیٹھی نے کہا کہ  آپ کے تبصرے کی دو جہتیں ہیں۔ اس تبصرے کو تعریف کہا جاسکتا ہے کیونکہ آپ اسے کافی دیر سے دیکھ رہے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ میں بوڑھا ہو گیا ہوں۔

خاتون میزبان نے کہا کہ لیکن آپ کی عمر 60 سے زیادہ نہیں ہے جس پر نجم سیٹھی نے فوری جواب دیا کہ فروا، تم جانتی ہو کہ کیسے چلنا ہے۔ اس  تبصرے پر خاتون میزبان ہنس پڑیں۔

نجم سیٹھی اور فراوحید کے درمیان دل پھینک تبصروں پر تنقید کرتے ہوئے سحرش مان نامی خاتون صحافی نے ٹوئٹر پر کہا کہ ایسے متعصبوں نے میڈیا میں یہ افسانہ پیدا کردیا ہے کہ اگر کوئی لڑکی کامیاب ہوتی ہے تو اس نے کچھ سمجھوتہ کرلیا ہے۔

سحرش نے کہا کہ ایسے گندے مرد خواتین کے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران مسائل پیدا کرنے کی جڑ ہیں۔ انہوں نے سیٹھی پر مزید طعنہ زنی کرتے ہوئے کہا کہ اس آدمی کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اپنی پوتی کی عمر کی لڑکی سے کیسے بات کررہا ہے۔

متعلقہ تحاریر