یہ کیسا رویہ ہے؟ نومی انصاری ڈی ایچ اے انتظامیہ پر برہم
کراچی میں پچھلے 2 ماہ سےمون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر کے پسماندہ علاقے تو تباہ حال ہیں ہی تاہم ڈیفنس جیسےپوش علاقے کا نقشہ بھی بدل گیا ہے۔
ڈی ایچ اے انتظامیہ تاحال کئی علاقوں سے پانی کی نکاسی میں ناکام ہوگئی ہے ، بخاری کمرشل کے علاقے میں کئی ہفتوں سے بارش کا پانی موجود ہے جو اب کالے پانی میں تبدیل ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مہوش حیات اور ایچ ایس وائی کی ٹیلی فلم کے سیٹ پر موج مستی
شوبز انڈسٹری عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی
معروف فیشن ڈیزائنر نومی انصاری نے بخاری کمرشل کے علاقے کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں بخاری کمرشل میں نومی انصاری کے بوتیک کے اطراف بارش کا پانی موجود ہے۔
What is this behavior #dha #karachi #KarachiRain pic.twitter.com/7CPLco8f13
— NOMI ANSARI (@NOMIANSARI) August 23, 2022
نومی انصاری نے اپنے ٹوئٹ میں ڈی ایچ اے، کراچی اور کراچی رین کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کرتے ہوئے سوال کیا کہ یہ کیسا رویہ ہے؟