لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنماؤں کے وکیل کی استدعا مسترد کردی
وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کو میرے موکلین کی گرفتاری سے روکا جس پر عدالت نے کہا کہ آپ نے مقدمات کی تفصیل کی استدعا کی گئی تھی جو پوری ہوچکی ہے۔
لاہور پولیس نے لیگی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا عدالت نے ریکارڈ پیش ہونے پر درخواستوں کو نمٹا دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے رانا مشہود اور اویس لغاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کی گرفتاری وفاقی حکومت کیلئے سر درد بن جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب
کمالیہ پولیس نے وکلاء پراسلحہ تان لیا، بارایسوسی ایشن کا شدید احتجاج
دوران سماعت انچارج انویسٹی گیشن قلعہ گوجر سنگھ محمد اشرف نے لیگی رہنماوں کے مقدمات کا ریکارڈ پیش کردیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اویس لغاری اور رانا مشہود پر دو دو مقدمات درج ہیں۔
درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس لیگی رہنماوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے ، انہیں روکا جائے۔
جس پر عدالت نے واضح کیا کہ آپ نے صرف مقدمات کی تفصیل کی استدعا کی گئی تھی آپ کی استدعا پوری ہوچکی ہے۔
عدالت نے پولیس کی رپورٹ کی روشنی میں درخواستیں نمٹا دیں۔









