انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر نے پاکستانی روپیہ مزید بے قدر کردیا
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں روپیہ اعشاریہ 47 فیصد کی کمی کے بعد 219 روپے 41 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 229 روپے 50 کی سطح پر آگیا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی امریکی ڈالر بے قابو رہا اور روپے کو مزید روندتے ہوئے 229 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ انٹربینک میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی امریکی ڈالر نے انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کو مزید گراوٹ کا شکار بنا ڈلا۔ انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 1.03 روپے کی کمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
ڈیجیٹل اوشین کی پاکستانی کمپنی کلاؤڈ ویز میں 350 ملین ڈالرزکی سرمایہ کاری
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں روپے کی قدرمیں اعشاریہ 47 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ 3 پیسے بڑھا اور کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر 219.41 روپےکا ہوگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/S1qOID9cww pic.twitter.com/w7h9GE1SlC
— SBP (@StateBank_Pak) August 25, 2022
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نے روپیہ مزید نیچے گرادیا۔ آج اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 229 روپے 50 کی سطح پر آگیا ۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک ڈالر 229 روپے پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ۔
معاشی تجزیہ نگاروں کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کو ڈالر کی زیادہ مانگ کو قرار دیا۔ خاص طور پر عرب امارات جانے والے مسافر زیادہ تعداد میں ڈالر خرید رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مقامی کرنسی 28 جولائی کو 239.94 روپے کی ریکارڈ سطح پر تھی تاہم بعد میں اسکی قدر میں اضافہ ہوا اور 16 اگست کو ڈالر 213 روپے 90 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا تھا ۔









