ڈیجیٹل اوشین کی پاکستانی کمپنی کلاؤڈ ویز میں 350 ملین ڈالرزکی سرمایہ کاری

پاکستان کے میگا کلاؤڈ ہوسٹ(cloudways) اورسروسز سیکیورٹی (SAAS Security as a Service) فراہم کرنے والے ادارے نے ڈیجیٹل اوشین (Digital Ocean) سے350 ملین ڈالرز کا معاہدہ کرلیا ہے

ڈیجیٹل اوشین پاکستان کے معروف کلاؤڈ ہوسٹ سروس فراہم کرنے والے کلاؤڈ ویز(cloudways) میں 350 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا ۔

پاکستان کے میگا کلاؤڈ ہوسٹ(cloudways) اور سروسز سیکیورٹی (SAAS Security as a Service) فراہم کرنے والے ادارے نے ڈیجیٹل اوشین (Digital Ocean) سے350 ملین ڈالرز کا معاہدہ کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں فائیو جی (5G) کی نیلامی میں تاخیر سے 3 ارب ڈالر نقصان کا اندیشہ

چھوٹے اوردرمیانے کاروباری (SMB) افراد کو اپنی سروسز فراہم کرنے والے  کلاؤڈویز (Cloudways) سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین پسندیدہ  کمپنی ہے جو کہ ایس ایم بی میں بہت مقبول ہیں۔

کلاؤڈ ویزمیں 350 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ  ڈیجیٹل اوشین (Digital Ocean) کچھ نئے منصوبے مارکیٹ میں پیش کرے گا جس سے چھوٹ اور درمیانے کاروبارہ افراد کو فائدہ پہنچے گا ۔

ڈیجیٹل اوشین (Digital Ocean)کلاؤڈ ویز میں سرمایہ کاری کے بعد چھوٹے اوردرمیانے (SMB) کاروبار کے لیے  جدید  راہ ہموار کرے گا جس سے کاروباری عمل میں آسانی پیدا ہوگی ۔

کلاؤڈ ویز نے بہترین سیکیورٹی اور انتظامی خدمات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے جس کے باعث کاروبارہ افراد کو درپیش پیچیدگیوں کی فکر نہ  ہونے کے برابر ہے ۔

پاکستان کے میگا کلاؤڈ ہوسٹ(cloudways) نے اپنے ہزاروں کلائنٹس کو  بہترین سروسز سے مطمئن کر رکھا ہے  جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ان کی اچھی ساکھ ہے ۔

ڈیجیٹل اوشین کا  کلاؤڈ ویز میں سرمایہ کاری پہلی بار نہیں ہورہی ہے بلکہ اس سے قبل  ڈیجیٹل اوشین پہلے ہی کلاؤڈ ویز کے آدھے صارفین کو اپنی سروسز فراہم کر رہا ہے ۔

ڈیجیٹل اوشین (Digital Ocean) کے سی ای او کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ ویزاورڈیجیٹل اوشین ایک ساتھ مل کر SMBs کو بہتر خدمت کیلئے ایک سادہ، آسان اور بھروسہ مند پلیٹ فارم فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے ۔

کلاؤڈ ویز کے سی ای او نے بھی حصول کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ہم نے 2014 سے ڈیجیٹل اوشین ٹیم کے ساتھ مل کر کام کیا ہے اور اب باضابطہ طور پر کمپنی کا حصہ بننے کے لیے ناقابل یقین حد تک پرجوش ہیں۔

متعلقہ تحاریر