ملک کا بیڑاغرق کس نے کیا؟ اداکار علی سفینا نے بتادیا

علی سفینا پاکستانی شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار ہیں جو منفی،مزاحیہ اور سنجیدہ ، ہر قسم کے کرداروں کو بخوبی نبھانا جانتے ہیں ۔
علی سفینا کی حس مزاح بھی کمال کی ہے اور سیاسی معاملات میں بھی خاصی دلچسپی لیتے ہیں،ان کا ٹوئٹر ہینڈل بھی سیاسی تبصروں اور طنزیہ پوسٹوں سے بھرا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شوبز انڈسٹری عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی
ناصر خان جان نے سیلاب متاثرین کیلیے چندہ مہم شروع کردی
اداکار نے گزشتہ دنوں ایک ذومعنی ٹوئٹ کے ذریعے ملک کی تباہی کے ذمے داروں کی نشاندہی کی ہے۔اداکار نے کسی کا نام تو نہیں لیا لیکن ان کے جملے سے واضح طور پر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کس کی بات کررہے ہیں۔
علی سفینہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 70 کی دہائی کے آخری سالوں اور 80 کی دہائی میں جنرل زیڈ نے بیڑا غرق کیا تھا، رہی کسر اب کی جنریشن زید پوری کررہی ہے۔
aik late 70’s/80’s mein gen z ne beragharak kiya tha, rahi kasar ab ki gen z kar rahi hai..
— Ali Safina (@AliSafinas) August 26, 2022
گوکہ علی سفینہ نے جملے میں دونوں جگہ جین زیڈ کا لفظ استعمال کیا ہے تاہم تاریخ سے آشنا افراد بخوبی اندازہ لگاسکتے ہیں کہ وہ کس کی بات کررہے ہیں کیونکہ 70 کی دہائی کے آخری سالوں اور 80 کی دہائی میں ملک پر جنرل ضیا برسراقتدار تھے، یقیناًاداکار کا اشارہ انہی کی جانب ہے۔
علی سفینا نے جملے میں دوسری مرتبہ جس جین زی کا ذکر کیا ہے وہ یقیناًجنریشن زی ہے، جنریشن زی 1997 سے 2012 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد کو کہا جاتا ہے۔
پاکستان میں اس عمر سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر افراد نوجوان ووٹرز ہیں اور نوجوانوں کی اکثریت تحریک انصاف کو سپورٹ کررہی ہے شاید اسی وجہ سے علی سفینا نے اس نسل کو ذمے دار قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ علی سفینا تحریک انصاف کے ناقد ہیں جس کا ثبوت ان کی ٹوئٹر پوسٹس ہیں۔









