شہباز گل کی ضمانت کا معاملہ: عدالت کا پولیس کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت پر پولیس کی جانب سے ایک بار پھر ریکارڈ پیش نہ کیے جانے پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنما شہباز گِل کی درخواست ضمانت پر ایک مرتبہ پھر ریکارڈ پیش نہ کیا جاسکا جس پرعدالت نے اسلام آباد پولیس کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار رہنما شہباز گِل کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد میں میاں بیوی نے7سالہ گھریلوملازمہ کو آگ لگاکر موت کے گھاٹ اتار دیا
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا
عدالت نے گزشتہ روز اسلام آباد پولیس افسر کی جانب سے طلب کئے جانے کے باوجود ریکارڈ پیش نہیں کئے جانے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔
جس پر پولیس افسر نے موقف اختیار کیا تھا کہ تفتیشی افسر کراچی میں ہے جہاں سے اتنی جلدی واپسی ممکن نہیں، اس لئے سماعت پیر تک ملتوی کی جائے۔
عدالت نے حکم دیا تھا کہ آج (ہفتہ کے روز)ہر صورت ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تھا مگر آج بھی پولیس نے بتایا کہ تفتیشی افسر ریکارڈ کراچی لے کر گئے تھے جو بارشوں اور سیلاب کے سبب راستے بند ہونے پر اسلام آباد نہیں پہنچ سکے۔
جس پر عدالت نے پولیس کو شہباز کل کی گرفتاری سے متعلق ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے ہوئے مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔









