ایشیا کپ:پاکستان کا انڈیا کو جیت کے لیے 148  رنز کا ٹارگٹ دے دیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے دوسرے میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے میچ میں انڈیا کو جیت کے لیے 148 رنز کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز محمد رضوان رہے جنہوں نے 43 رنز اسکور کیے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے دوسرے میچ  میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیے

کشمیرپریمیئر لیگ: شعیب ملک نے انعامی رقم سیلاب متاثرین کیلئےعطیہ کردی

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔

15 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری جب کپتان بابر اعظم 9 گیندوں پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 42 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی جب فخر زمان 10 بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

تیسری وکٹ 87 کے اسکور پر گری جب افتخار احمد آؤٹ ہوئے انہوں نے 28 رنز اسکور بنائے۔

چوتھی وکٹ 96 ، پانچویں وکٹ 97 اور چھٹی وکٹ 112 رنز پر گری ۔

ساتویں جب گری تو پاکستان کے مجموعی اسکور 114 تھی 8ویں وکٹ 128 رنز پر گری جب شاداب خان آؤٹ ہوئے۔

9ویں وکٹ بھی 128 کے مجموعی اسکور پر گری جبکہ 10ویں وکٹ 147 کے مجموعی اسکور پر گری۔

انڈیا کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر بھونیشور کمار رہے انہوں نے 26 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دوسرے کامیاب باؤلر ہارڈک پانڈے رہے جنہوں نے 25 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ارشدیپ کے حصے میں دو وکٹیں آئیں اور اویش خان کو ایک وکٹ ملی۔

ٹیم انڈیا

کپتان روہت شرما، نائب کپتان کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، روندر جدیجہ، بھونیشور کمار، اویش خان، یزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ۔

ٹیم پاکستان

کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، نائب کپتان شاداب خان، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہنواز دھانی۔

متعلقہ تحاریر