سابق اولمپیئن منظور حسین جونیئر اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے
منظور حسین جونیئر لاہور کے نجی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد زیر علاج تھے۔
سابق اولمپیئن اور ہاکی کی دنیا میں پاکستان کی پہچان منظور حسین جونیئر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
1982 کے ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو منظور حسین جونیئر کے انتقال کی اطلاع ان کے صاحبزادے فیصل منظور نے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کپتان بابر اعظم سمیت پاکستانی کرکٹرز کی سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل
باکو میں گرلز فٹ بال ٹیم کی نمائندگی کرنے والی ماما پارسی اسکول کی طالبہ کا اعزاز
دل کا دورہ پڑنے کے بعد منظور حسین جونیئر لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے ، جہاں وہ انتقال کر گئے۔
منظور حسین جونیئر دنیائے ہاکی کی دیومالائی شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے ، جس سے ایک مرتبہ مل لیتے تھے اس کو اپنا گرویدہ بنا لیتے تھے۔
منظور حسین جونیئر کے انتقال کی خبر کھیلوں کے معروف تجزیہ نگار عبدالماجد بھٹی نے بھی ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔
عبدالماجد بھٹی نے لکھا ہے کہ "1984 میں لاس اینجلس اولمپیئن کپتانی کے فرائض سرانجام دینے والے عظیم کھلاڑی منظور جونیئر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔”
Pakistan,s hockey legend and Captain 1984 Los Angles olympics Manzoor Hussain Jr has passed away after cardiac attack. He was all time great hockey player. Ina lila wa ina elhe rajoon pic.twitter.com/cozHPfx5B4
— Abdul Majid Bhatti (@bhattimajid) August 29, 2022
1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں پاکستانی ٹیم نے منظور حسین جونیئر کی قیادت میں گولڈ میڈل کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
منظور جونیئر کی مختصر سوائح عمری
منظور حسین جونیئر 28 اکتوبر 1958 کو پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ، ساٹھ کی دہائی میں انہوں نے پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔
1970 کی دہائی کے آخر اور 1980 کی دہائی کے اوائل میں دنیائے ہاکی میں خوف کی علامت سمجھی جانے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ بنے۔
منظور جونیئر 1975 سے 1984 کے درمیان فارورڈ کھلاڑی کے طور پر کھیلے ، انہوں نے قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے 86 گول اسکور کیے۔
منظور جونیئر آخری کپتان تھی جن کی قیادت میں پاکستان نے 1984 میں آخری مرتبہ اولمپک ہاکی گولڈ میڈل جیتا تھا۔ وہ 1994 میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کے کوچ بھی تھے، جس نے ملک کو آخری ورلڈ کپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔









