سندھ کے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، پیپلز پارٹی کے وزراء کا گھیراؤ شروع
سیلابی پانی میں گھرے روٹی اور چار دیواری سے محروم سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کے وزراء کا گھیراؤ شروع کردیا ہے، منظور وسان کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ آغا سراج درانی ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے غربت کا شکار افراد کو دور رہنے کا اشارہ کرتے رہے ۔ سندھ کے کم ظرف وڈیروں نے امدادی سامان پر ہاتھ صاف کرنا شروع کر رکھا ہے
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے رپورٹ کے مطابق اب سندھ میں سیلاب سے 49 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے جبکہ 400 سے زائد اموات ہوچکی ہیں لیکن سندھ کے حکمرانوں کا طرز عمل ایسا ہے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تین وڈیوز میں یکھا جاسکتا ہے کہ سندھ کے حکمران پیپلزپارٹی کے رہنما اپنے ہی صوبے کی عوام کو کمی کمین سمجھتے ہیں۔ یہ تینوں وڈیوز سندھ کے عوام کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں اگر وہ سمجھیں تو۔
یہ بھی پڑھیے
قمبر شہداد کوٹ میں پولیس لاک اپ سے سیلاب متاثرین کا امدادی سامان برآمد
سوشل میڈیا پر گردش کرتی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما اورسندھ اسمبلی کے اسپیکرآغا سراج درانی ہیلی کاپٹر سے اترنے کے بعد کس طرح عوام کو ہاتھ کے اشارے سے دور رہنے کی ہدایات دے رہے ہیں جبکہ الیکشن کے دنوں میں یہ انہیں غریب عوام کواپنا بھائی اور بیٹا کہتے ہوئے گلے لگاتے ہیں۔
Agha Siraj Durrani poverty isn't contagious. Don't push away THE VICTIMS YOU'VE LANDED TO HELP. pic.twitter.com/IYZrmNWCUb
— Junaid Yousaf Sheikh (@Psigho) August 27, 2022
سندھ کی عوام نے پیپلز پارٹی کے وزراء کو گھیراؤ کرلیا۔ ناقص کارگردگی اور ظلم و ستم حد سے بڑھ جائے تو روٹی اور چار دیواری سے محروم غریب عوام کو کوئی نہیں روک سکتا جیسے سندھ کے بدحال لوگوں نے منظوروسان کو گھیرے میں لیکران کی تمام تر کارگردگی کا پول کھول دیا ۔
سندھ میں حکمرانوں کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا ناقص کارکردگی اور ظلم پر لوگوں نے صوبائی وزیر منظور وسان کا گھیراو کرلیا #Sindhfloods pic.twitter.com/wn0hS1LiVg
— Khabarwalay (@khabarwalay0) August 28, 2022
جہاں ایک طرف سندھ اور ملک بھر کی عوام سیلاب سے شدید متاثرہے وہیں کئی وڈیروں کے پالے ہوئے کم ظرف ڈاکو ٹھٹھہ میں امدادی سامان لوٹ کر اپنی آخرت کو نہ صرف خراب کررہے ہیں بلکہ سیلابی پانی میں پھنسے بھوک سے بلکتے بچوں، عورتوں اور مردوں کے حق پر ڈاکا ڈالنے میں مصروف ہیں جبکہ مراد علی شاہ کی پولیس منظر سے غائب نظر آتی ہے ۔
یہ ٹھٹھہ کے مناظر ہیں جہاں امدادی سامان لیجانے والے ٹرک کو لوٹ لیا گیا ملک کے مختلف علاقوں سے ایسی شکایات آرہی ہیں کہ مستحقین سے پہلے منظم گروہ سڑکوں پہ امداد لیجانے والوں کو روک رہے ہیں مستحقین مدد سے محروم ہورہے ہیں انتظامیہ اور فلاحی ادارے مربوط ہوکر چلیں تاکہ بدمزگی نہ ہو pic.twitter.com/kTKyaOFksB
— Faizullah Khan (@FaizullahSwati) August 28, 2022