امریکا میں ڈانس شوز کے ذریعے امداد جمع کرنے پر اداکارہ میرا کی تعریف

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا  ان دنوں امریکا میں ہیں لیکن  سیلاب میں گھرے پاکستانی عوام کے درد نےانہیں وہاں بھی چین سے بیٹھنے نہیں دیا۔

اداکارہ میرا نے سیلاب زدگان کی امداد کیلیے حصہ بقدر جثہ  ڈالتے ہوئے امریکا میں ہی اپنے دکھی بھائیوں کی مدد کا بیڑا اٹھالیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین انہیں بے حد سراہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی ٹیلی تھون کیلیے پاکستانی فنکاروں کا بھرپور تعاون

اداکار ایوب کھوسہ کی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل

ادکارہ میرا نے فوٹو اینڈ وڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے اپنے اکاؤنٹ پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس  میں  وہ  امریکا کی  ایک سڑک پر بنائے گئے اسٹیج پر اپنی فلم کے ایک گانے”بے جا کول ماہیا۔۔۔ میرے کچھ بول ماہیا“ پر رقص کررہی ہیں۔

اداکارہ میرا نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ  وہ متاثرین سیلاب کیلیے فنڈز اکٹھے کررہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ میرا کو اس اقدام پر بے حد سراہا جارہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Meera (@meerajeeofficial)

انسٹاگرام صارفین کی اکثریت نے اداکارہ میرا کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ میرا اپنی ذات کی حدتک سیلاب متاثرین کیلیے  جوکرسکتی ہیں وہ کررہی ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ وہ اپنا ٹیلنٹ استعمال کرکے سیلاب متاثرین کیلیے فنڈ جمع کررہی ہیں، پاکستانی حکمرانوں کی طرح بھیک نہیں مانگ رہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ میرے پاس اس خاتون کیلیے الفاظ نہیں ہیں، میری نظروں میں اس کا احترام اور بڑھ گیا،کم ازکم وہ ان لوگوں کے بارے میں سوچ تو رہی ہے اور جو کرسکتی ہےوہ کررہی ہے۔کچھ لوگ تو اتنا بھی نہیں کرسکیں گے کہ اس مشکل میں گھر افراد کو ایک   پانی کا گلاس ہی پلادیں ،کم ازکم وہ کچھ کر تو رہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر