انجلینا جولی کی نقل اتارنے پر سوشل میڈیا پر مریم نواز کی ٹرولنگ
ناقدین کے خیال میں مریم نواز نے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران انجلینا جولی کی نقل کی ہوئی تھی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز سیلاب متاثرین کی دادرسی کے لیے لاہور سے ملتان اور ملتان سے تونسہ شریف کا سفر کیا۔ لاہور سے جب مریم نواز نکلیں تو پولیس کے فل پروٹوکول اور 23 گاڑیوں کے جھرمٹ میں سفر شروع کیا تاہم جب ملتان سے تونسہ شریف کے لیے نکلیں تو 60 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ان کے ساتھ ساتھ تھا۔ کچھ ناقاعدین کا خیال ہے کہ مریم نواز نے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے انداز اپنانے کی کوشش کی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز آفت زدہ علاقوں میں سیلاب متاثرین سے ملنے کے لیے سخت حفاظتی حصار کے درمیان لاہور سے ملتان اور تونسہ شریف کا سفر کیا۔
یہ بھی پڑھیے
شوکت ترین اور تیمور جھگڑا کی مبینہ آڈیو لیک، کتنی حقیقت کتنا فسانہ؟
عمران خان نے مشکل وقت میں پاکستان کیخلاف سازش کی، مفتاح اسماعیل
سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں مبینہ طور پر دکھایا گیا ہے کہ مریم نواز کے لاہور سے نکلتے وقت ان کا سیکیورٹی قافلہ ابتدائی طور پر 23 گاڑیوں پر مشتمل تھا۔ اطلاعات کے مطابق جب وہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے تونسہ شریف پہنچی تو سیکیورٹی قافلہ کم از کم 60 گاڑیوں پر مشتمل ہوچکا تھا۔
مریم نواز کے وی وی آئی پی پروٹوکول کے حوالے سے ناقدین نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ویسا ہی سیاہ رنگ کا لباس پہن کر سیلاب زدگان کے ساتھ تصویریں بنائی ہیں جیسی 2010 میں ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بنوائی تھیں ، جب وہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے پاکستان آئی تھیں۔
اندرون لاہور کی انجلینا جولی۔😂😂 pic.twitter.com/PZHauWVtmz
— Arslan Baloch (@balochi5252) August 29, 2022
Maryam Nawaz COPIED Angelina
Jolie & Got Caught AGAIN 🤣🤣🤣 pic.twitter.com/CXIKSthGKU— 𝐷𝑟. 𝑆𝑎𝑛𝑎 𝐾ℎ𝑎𝑛 (@K_S_Dr_) August 29, 2022
انجلینا جولی بمقابلہ انجلینا جعلی pic.twitter.com/2ifXFIgLY7
— Ha55an 🇵🇰 (@sheikh_dot_com) August 29, 2022
Every Master Piece (@joliestweet) Has a Cheap Copy (@MaryamNSharif)✌️ pic.twitter.com/J3zsMJlezF
— Ꮲʀᴏꜰᴇꜱꜱᴏʀ (@tim_oven) August 30, 2022
اپنے دورے کے دوران مریم نواز نے سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور معمولی سے زیادہ ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔