پی پی رہنما منظور وسان کی بے حسی، سیلاب میں ڈوبے علاقے کو اٹلی کا وینس کہہ دیا

سیاسی خواب دیکھنے کے حوالے سے مشہور پی پی رہنما منظور وسان نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیلاب میں ڈوبے سندھ کے گاؤں کوٹ ڈیجی  کو وینس جیسا قرار دیتے ہوئے کہا کہ  اپنی 50 سالہ سیاسی زندگی میں ایسا منظر نہیں دیکھا ،منظور وسان سیلاب زدگان  کو ہاتھوں سے دور رہنے کا اشارہ بھی کرتے رہے

پیپلزپارٹی کے رہنما منظوروسان نے سندھ کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقے کوٹ ڈیجی کا موازنہ وینس سے کردیا۔ پی پی رہنما نے کہا کہ 50 سالہ سیاسی زندگی میں ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا ۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنمامنظور وسان نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقے کوٹ ڈیجی کا موازنہ اٹلی کے سیاحتی مقام وینس سے کرکے سیلاب زدگان کی مشکلات کو مذاق بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ کے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، پیپلز پارٹی کے وزراء کا گھیراؤ شروع

خورشید شاہ کے بیٹے کا بچل شاہ کا دورہ ، لوگوں کے سوالات سے پریشان زیرک شاہ فرار

منظور وسان نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقے سنگین صورتحال کا سامنا کرنے  والے  کوٹ ڈیجی کا موازنہ اٹلی کے سیاحتی مقام وینس شہر سے کیا ہے جو کہ سیلاب زدگان کا مذاق اڑانے اور بے حسی کا مظاہرہ کرنے کے مترادف ہے۔

سندھ کے خیرپور کے گاؤں کوٹ ڈیجی کا ایک وسیع علاقہ سیلاب کے بعد سڑکیں اور ریلوے ٹریک پانی میں ڈوبنے سے منقطع ہو گیا۔ کوٹ ڈیجی کے پیر گڈو گوٹھ میں 12 سے 13 فٹ تک پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

کشتی پر اس گاؤں کا دورہ کرنے والے پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی 50 سالہ سیاسی زندگی میں ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا۔ ایک نجی نیوز چینل نے وسان کے حوالے سے بتایا کہ جب میں وینس گیا تو حالات وہی تھے۔

اس بیان میں سیلاب کی سنگین صورتحال کے تئیں پیپلز پارٹی کے سیاستدان کی بے حسی ظاہر ہوئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں منظور وسان کو کشتی پر سوار دکھایا گیا ہے اور گاؤں کے کچھ لوگ ان سے ملنے ان کے پاس آئے لیکن ان کا اشارہ ان کی طرف کافی بدتمیز تھا۔

متعلقہ تحاریر