ہائی کورٹ کے فیصلہ پر مریم نواز کی تنقید ، فواد چوہدری کا کرارا جواب
رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے اسٹیج گرنے سے ن لیگ کی نائب صدر کا دماغ چل گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو ڈھیل دی جارہی جو سراسر ناانصافی ہے، رہنما ن لیگ کو جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیج سے گرنے کی وجہ سے آپ کا دماغ ہل گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کے کیس میں عمران خان کو جواب دوبارہ جمع کرانے کے لیے سات روز کی مہلت پر تنقید کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ "عمران خان کو فراہم کردہ ڈھیل اور سہولیات سے اور کچھ ثابت ہو نا ہو ، نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے ہونیوالی ناانصافیاں اور زیادتیاں ایک بار پھر پوری قوم کے سامنے عیاں ہو گئیں۔”
یہ بھی پڑھیے
شوکت ترین اور تیمور جھگڑا کی مبینہ آڈیو لیک، کتنی حقیقت کتنا فسانہ؟
پنجاب اور کے پی میں حکومتی قائدین پر بغاوت کے مقدمات،پشاور ہائیکورٹ کا ایکشن
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "ترازو سیدھا نہیں ہو سکا۔”
عمران خان کو فراہم کردہ ڈھیل اور سہولیات سے اور کچھ ثابت ہو نا ہو نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے ہونیوالی ناانصافیاں اور زیادتیاں ایک بار پھر پوری قوم کے سامنے عیاں ہو گئیں۔ ترازو سیدھا نہیں ہو سکا۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 31, 2022
ایک دوسرے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے لکھا ہے کہ "اصل میں توہین کی سزا جج زیبا صاحبہ کو ہونی چاہیے جنھوں نے انصاف کر کے عمران خان کی شان میں گستاخی کی تھی۔”
اصل میں توہین کی سزا جج زیبا صاحبہ کو ہونی چاہیے جنھوں نے انصاف کر کے عمران خان کی شان میں گستاخی کی تھی۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 31, 2022
مریم نواز کے تیکھے اور ترش بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بیان جاری کیا ہے کہ ” اسٹیج گرنے سے آپ کا دماغ ہل گیا ہے، کوئی بھی سیاستدان زیر حراست تشدد Custodial Torture کو نظر انداز کرنے کو انصاف نہیں کہہ سکتا۔”
اسٹیج گرنے سے آپ کا دماغ ہل گیا ہے، کوئ بھی سیاستدان زیر حراست تشدد Custodial Torture کو نظر انداز کرنے کو انصاف نہیں کہ سکتا، https://t.co/9rXfIkpvYs
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 31, 2022









