وڈیرانہ نظام کے خاتمے تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، علی گل پیر

طنزیہ گانے” وڈیرے کا “سےشہرت حاصل کرنے والے کامیڈین علی گل پیر نے کہا ہے وڈیرانہ نظام کے خاتمے تک سندھ اور پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔

علی گل پیر نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی  اسمبلی  پیر امیر شاہ گیلانی کی مبینہ طور پر سیلاب متاثرین کے سامنے منرل واٹر سے جوتے دھونے کی وائرل وڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جمائما گولڈ اسمتھ کا پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے بڑا قدم

عشنا شاہ سیلاب کے دوران گراں فروشی اور لوٹ مار پر افسردہ

انسٹاگرام پروائرل ایک وڈیو میں علی گل پیر نے کہا کہ” بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ وڈیو پرانی ہے اور سیلاب کے دوران کی  نہیں ہے، ٹھیک ہے پرانی ہے لیکن یہ عام طرز عمل ہے،میں بھی سندھ سے ہوں، میں نے بھی کہیں کہیں ایسی چیزیں دیکھی ہیں، اپنے خاندانوں میں بھی دیکھا ہے اور اپنوں میں بھی دیکھا ہےاور ادھر بھی غلط ہی سمجھا ہے اور غلط ہی بولا ہے ۔“

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

کامیڈین علی گل پیر نے مزید کہا کہ” میرا خیال ہے کہ مسئلہ اس شخص کا نہیں ہے، مسئلہ اس سوچ کا ہے، ایسے لوگوں کا جب احتساب ہوتا ہے تو ان کا کیا رویہ ہوتا ہے، کوئی ان سے باغی ہوتو اس کاکیا حشر ہوتا ہے؟وہی حشر ہوتا ہے جو ناظم جوکھیو کا ہوا۔“انہوں نے کہا کہ سندھ ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان ترقی نہیں کرسکتاجب تک کہ وڈیرانہ نظام کا خاتمہ نہ کیا جائے۔

متعلقہ تحاریر