اپنی زمینیں بچانے کیلیے غریبوں کو ڈبونے والوں کو جوابدہ بنائیں ، مریم نفیس

اداکارہ مریم نفیس نے اپنی زمینیں بچانے کیلیے غریبوں کو ڈبونے والے سیاستدانوں کو جوابدہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔
اداکارہ مریم نفیس نے اپنی انسٹاگرام وڈیو کے ذریعے سیلاب زدگان کیلیے بے لوث امداد دینے والے پرستاروں کا شکریہ بھی اداکیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وڈیرانہ نظام کے خاتمے تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، علی گل پیر
جمائما گولڈ اسمتھ کا پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے بڑا قدم
مریم نفیس نے کہا کہ مجھے بہت سارے پیغامات موصول ہورہے تھے کہ ہمیں اس وقت سیاست کی بات نہیں کرنی چاہیے اور بحیثیت قوم آگے بڑھ کر اس آفت کا مقابلہ کرنا چاہیے،میں اس بات سے اتفاق کرتی ہوں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے مزید کہا کہ لیکن یہ وقت ہے کہ ہمیں زمینی حقائق کا بھی پتہ ہونا چاہیے۔ کہ کس طرح یہ سیاستدان اپنی زمینیں بچانے کیلیے پانی کا رخ کسی گاؤں یا کسی شہر کی طرف کردیتے ہیں جہاں بچے اور حاملہ خواتین ہیں، خاندان ہیں، لوگ مزید بے گھر ہورہے ہیں،مگر وہ لوگ خود غرض ہیں ، انہیں لوگوں کی کوئی پروا ہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ آپ کو پتہ ہوکہ آپ کی امداد کہاں خرچ ہورہی ہے اور یہی وقت ہے کہ ہم ان لوگوں کوان کے اقدامات کیلیے جوابدہ بنائیں۔









