میرپور ماتھیلو: احساس کفالت پروگرام کے دفتر کا پلستر گر گیا، تین خواتین زخمی
پلستر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارف سندھ حکومت کی ایمانداری پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔
اندرون سندھ کے علاقے میرپور ماتھیلو میں قائم احساس کفالت پروگرام کے دفتر کی چھت کا پلستر گرنے سے کئی خواتین زخمی ہوگئی ہیں۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے سندھ حکومت کی ایمانداری پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو میں قائم احساس کفالت پروگرام کے دفتر کی چھت کا اندرونی پلستر گر جب خواتین کی بڑی تعداد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم حاصل کرنے کے لیے جمع ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ میں تباہی: قائم علی شاہ کے صاحبزادے نے اپنی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے
سکھر کے تاجروں کا بڑااعلان، سیلاب سے تباہ 100 گھر دوبارہ تعمیر کیے جائیں گے
چھت گرنے سے عملے اور خواتین میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ، ریسکیو ٹیموں نے زخمی ہونے والی خواتین کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
میرپور ماتھیلو
بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کا پلستر اور سیلنگ گر پڑی
تین خواتین زخمی pic.twitter.com/iU19XGCDOO— M Azhar Siddique (@AzharSiddique) September 3, 2022
واقعے کے بعد احساس کفالت پروگرام کا عملہ آفس بند کرے واپس روانہ ہو گیا اور خواتین بھی پیسے لینے کے بجائے گھروں کو روانہ ہو گئیں۔
میرپور ماتھیلو میں احساس کفالت پروگرام کی عمارت کا پلستر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور سندھ حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
ایک صارف نے کہا ہے کہ جب "کمیشن در کمیشن کام ہوگا تو ایسا ہی مال لگے گا۔”
کمشن در کمیشن تو پھر ایسا ہی مال لگے گا
— سب سے پہلے 🇵🇰 (@AnwarAnis6) September 3, 2022
ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "کم از کم اپنے دفتروں کی تعمیر تو دیانت داری سے کرلیتے ، منحوس راشی لوگ۔”
کم از کم اپنے دفتروں کی تعمیر تو پوری دیانت داری سے کر لیتے منحوس راشی لوگ
— Saima Pirzada Syeda (@Saimapsyeda1) September 3, 2022
ایک پی ٹی آئی سپورٹر نے لکھا ہے کہ "شکر کریں چھت نہیں گری۔”
شکر کریں چھت نہیں گری
— 🇵🇰 #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور 🇵🇰 (@Pti_Bcn) September 3, 2022









