ماریہ قتل کیس: وزیراعلیٰ پنجاب کا تفتیش میں سست روی پر برہمی کا اظہار

چوہدری پرویز الہٰی نے انسپیکٹر جنرل اور سی سی پی او لاہور کو رپورٹ 3 دن میں مکمل کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

زیادتی کے بعد بچی ماریہ کے قتل کا واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے انسپکٹر جنرل پولیس اور سی سی پی او لاہور کو طلب کر لیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ماریہ قتل کیس کی تفتیش میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیش 3 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

ہدایات دیتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ کیس کا چالان جلد عدالت میں پیش کیا جائے۔ ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا ملزمان قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں۔

یہ بھی پڑھیے

1965 کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک شاندار باب ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

11 سالہ بچی حبس بیجا کیس، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم آگیا

انہوں نے کہا کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، بغیر سیکورٹی اور بغیر لائف گارڈز کے سوئمنگ پولز کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے شریف پورہ لکھوڈیر میں زیادتی کے بعد بچی ماریہ کے قتل کے واقعہ پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے آج وزیراعلیٰ آفس میں انسپکٹر جنرل پولیس اور سی سی پی او لاہور کو طلب کیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کیس کی تفتیش میں سست روی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچی کے قتل کا انتہائی بربریت کا واقعہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کیس کی تفتیش کو 3 روز کے اندر مکمل کیا جائے اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔

چوہدری پرویز نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیس کا چالان جلد عدالت میں پیش کیا جائے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لئے آخری حد تک جاوں گا۔ درندگی کا مظاہرہ کرنے والے ملزمان قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ معصوم بچی کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے بغیر سکیورٹی اور بغیر لائف گارڈز کے سوئمنگ پولز کو بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بغیر سکیورٹی اور بغیر لائف گارڈز کے سوئمنگ پولز کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس کیس پر ہونے والی پیشرفت کا خود جائزہ لوں گا اور انصاف نہ صرف ہو گا بلکہ ہوتا ہو نظر بھی آئے گا۔

سی سی پی او لاہو رنے بریفنگ کے دوران بتایا کہ سوئمنگ پول کے مالک سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ تحاریر