ایشیا کپ:سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کیخلاف میمز کا طوفان

ٹوئٹر پر انڈیا مقابلہ سرلنکا اور ممبئی ایئرپورٹ ٹرینڈ کرنے لگا، صارفین نے طنز و مزاح پر مبنی میمز کے انبار لگادیے

ٹی20 کرکٹ ایشیا کپ میں سری لنکا کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد ٹوئٹر پر بھارتی ٹیم کیخلاف میمز کا طوفان امڈ آیا اور انڈیا مقابلہ سری لنکا پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جبکہ ممبئی ایئرپورٹ بھی ٹرینڈنگ میں آگیا.

صارفین بھارتی میڈیا کے حوالے سے طنز ومزاح پر مبنی میمزبڑی تعداد میں شیئر کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی کھلاڑی کا کیچ چھوڑنے پر ارشدیپ سنگھ کو انتہا پسندوں کی دھمکیاں

پاک بھارت میچ کے اختتامی لمحات،ڈریسنگ روم کے جذباتی مناظر کی وڈیو وائرل

ٹی 20 ایشیا کپ میں سری لنکا کے ہاتھوں6وکٹوں  سے شکست کے بعد بھارت کی فائنل میں رسائی  اگرمگر کی نذر ہوگئی ہے۔سپر فور مرحلے میں 2میچز جیتنے کے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ سری لنکا پہلے،ایک میچ جیتنے کےبعد پاکستان 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، افغانستان ایک میچ ہارنے کے بعد تیسرے جبکہ بھارت 2 میچز میں شکست کے بعد آخری نمبر پر ہے۔

موجودہ صورتحال میں کوئی ٹیم فائنل میں میں کنفرم نہیں،بھارت اب چاہے گا کہ افغانستان اور سری لنکا پاکستان سے اپنے میچز جیتے جبکہ وہ افغانستان کیخلاف اپنا میچ بڑے مارجن سے جیت جائے۔ ایسے میں تین ٹیمیں دو، دو پوائنٹس پر برابر ہوں گی اور نیٹ رن ریٹ پر فیصلہ ہوگا کہ سری لنکا سے فائنل میں بھارت کھیلے گا، پاکستان یا پھر افغانستان۔

دوسری جانب اگر افغانستان نے پاکستان اور بھارت دونوں کو ہرایا اور پھر پاکستان نے سری لنکا کو ہرایا تو پھر پاکستان سری لنکا اور افغانستان چار، چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبلز پر ہوں گے اور دو بہترین رن ریٹ کی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔اس صورت میں بھارت کا گھر جانا پکا ہوگا تاہم اگر بدھ کو شارجہ میں پاکستان نے افغانستان کو ہرادیا تو پھر سارے اگر مگر دم توڑ دیں گے اور پاکستان اور سری لنکا کا فائنل پکا ہوجائے گا۔

اس دلچسپ صورتحال کے بعد آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ اہمیت اختیارکرگیا ہے۔دوسری جانب بھارت کی فائنل میں رسائی معدوم ہونے کےبعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان امڈ آیا ہے۔ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ انڈیا مقابلہ سری لنکا  ٹاپ ٹرین بنا ہوا ہے۔پاکستانی فنکار اور صحافی بھی بھارت کی ٹرولنگ میں شریک ہیں۔

اداکار منیب بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے اسے طنز کا نشانہ بھی بناڈالا۔منیب بٹ نے لکھاکہ بھارتی ٹیم اچھا کھیلی  لیکن 6 ستمبر ان کا دن نہیں ہے۔

اداکار ہارون شاہد نے ہاردیک پانڈیاکی گیند لگنے کے والے چھکے کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ  ذرا اس کا تبصرہ سنیں۔ اگر آپ اسے کہہ سکتے ہیں! سنجے کو اس انداز میں سن کر مایوسی ہوئی۔ ایسا لگتا ہے جیسے یہ ڈاٹ بال ہو۔

صحافی وجاہت کاظمی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آئی پی ایل کا نام تبدیل کرکے ایل او ایل رکھ دیا جائے۔

دوسری جانب  ممبئی ایئرپورٹ بھی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے جس پر صارفین طنزیہ میمز شیئر کررہے ہیں۔

صارفین بھارتی کرکٹ ٹیم کو ممبئی ایرپورٹ کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

 ایک صارف نے لکھا کہ جہاز آرہا ہے، ٹیم انڈیا آپ تیار ہیں؟ ممبئی ایئرپورٹ انتظار کررہا ہے۔

متعلقہ تحاریر