پاک بھارت میچ کے اختتامی لمحات،ڈریسنگ روم کے جذباتی مناظر کی وڈیو وائرل

وڈیو میں شاداب خان سب سے زیادہ جذباتی نظر آئے، ساتھی کھلاڑیوں کو دعا کا کہتے رہے، کوئی بات نہیں تھوڑی مشکل آئے، رضوان کا آصف علی کی وکٹ گرنے پر تبصرہ

ٹی20 کرکٹ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے سنسنی مقابلے کے اختتامی لمحات کے دوران پاکستانی ڈریسنگ روم کے جذبانی مناظر کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وڈیو میں میچ کےسنسنی خیز آخری اوور کے دوران پاکستانی ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے فطری ردعمل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سیاسی و عسکری قیادت اور شوبز شخصیات کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

بڑا میچ بڑی فتح: پاکستان نے ایشیا کپ سپرفور مرحلے میں انڈیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

وڈیو میں قومی کرکٹ ٹیم کےنوجوان کپتان بابراعظم، ان کے نائب محمد رضوان،انتہائی جذباتی شاداب خان، حارث رؤف، محمد حسنین اور نسیم شاہ  کوآخری اوور کی ہرگیند پر انتہائی بے صبری اور پریشانی کے عالم میں میچ دیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وڈیو میں  محمد رضوان اور بابر اعظم ڈریسنگ روم کے دروازے پر کھڑے ہیں جبکہ شاداب،حارث رؤف، حسنین اور نسیم شاہ پیچھے کھڑے ہوئے ہیں۔آل راؤنڈر شاداب خان سب سے زیادہ جذباتی نظر آرہے ہیں.

آخری اوور کی دوسری گیند پرآصف علی نے چوکا لگایا تو شاداب اپنی جگہ سے کھڑے ہوئے اور اچھلتے ہوئے ڈریسنگ روم کے شیشے پر ہاتھ مارا اور پھر بابراعظم کو تالی ماری۔  شاداب خان  بار بار محمد حسنین اور نسیم شاہ کو پیچھے بیٹھ کر دعا مانگنے کی ہدایت بھی دیتے رہے ہیں۔وڈیو میں حارث رؤف اور نسیم شاہ کو دعا مانگتے اور بے چینی سے شاداب خان کے کندھے تپھتھپاتے ہوئے بھی دیکھاجاسکتا ہے۔

آخری اوور کی ہر گیند پر محمد رضوان ایک ہی جملہ کہتے رہے کہ یہ آخری گیند ہے ، اس گیند پر میچ ختم تاہم اوور کی چوتھی گیند پر آصف علی ہرشدیپ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے تو پاکستانی  کھلاڑیوں کے چہرے لٹک گئے تاہم محمد رضوان کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھاتے رہے کہ کوئی بات نہیں تھوڑی سی مشکل آئے گی۔ پانچویں گیند پر افتخار احمد نے فاتحانہ شاٹ کھیلا تو کھلاڑی خوشی سے جھوم اٹھے اور ایک دوسرے کو گلے لگاکر مبارکباد دی۔

متعلقہ تحاریر