محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کو ٹی20 رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا
آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے بلے بازمحمد رضوان نے کپتان بابراعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے فرسٹ پوزیشن چھین لی تاہم بابراعظم 794 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، ایشیا کپ میں قومی ٹیم اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں بابراعظم کی کارکردگی مایوس کن رہی

پاکستان وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹی 20 رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا۔ آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ محمد رضوان 815 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 رینکنگ قومی کرکٹ ٹیم کے بلے بازمحمد رضوان نے کپتان بابراعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے فرسٹ پوزیشن چھین لی ۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی کھلاڑی کا کیچ چھوڑنے پر ارشدیپ سنگھ کو انتہا پسندوں کی دھمکیاں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی رینکنگ کے مطابق محمد رضوان 815 پوائنٹس کے ساتھ پہلے, بابراعظم 794 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ تیسرے نمبر پر جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم ہیں۔

گزشتہ ایک ہزار روز کے دوران ٹی 20 رینکنگ پر راج کرنے والے کپتان بابراعظم متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے پہلے پوزیشن کھو چکے ہیں ۔
یو اے ای میں جاری ایشیا کپ میں قومی ٹیم اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں کپتان بابر اعظم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ انہوں نے 11 رنز کی اوسط سے 33 رنز اسکور کیے ہیں۔
بابراعظم کے مقابلے میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اس وقت ایشیا کپ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 96 کی اوسط سے 192 رنز بنا رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
محمد حسنین کی ڈریسنگ روم میں بلی کو کھانے کھلانے کی وڈیو وائرل ہوگئی
آئی سی سی کی تازہ ٹی 20 رینکنگ میں چوتھے نمبر پر بھارتی بلے بازسوریا کماریادیو، پانچویں نمبر پر انگلش ٹیم کے ڈیوڈ ملن، چھٹے نمبر پر آسٹریلیا کے ایرون فنچ براجمان ہیں۔
ٹی 20 کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے ساتویں نمبر پر جبکہ آٹھویں نمبر پر سری لنکن کھلاڑی پہتم نسانکا، 9ویں نمبر پر یو اے ای کے محمد وسیم جبکہ 10ویں نمبر پر جنوبی افریقا ریضا ہینڈرکس ہیں۔









