محمد حسنین کی ڈریسنگ روم میں بلی کو کھانے کھلانے کی وڈیو وائرل ہوگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے بالر محمد حسنین کی ڈریسنگ روم میں بلی کو کھانے کھلانے کی وڈیو  کو تقریباً 9 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی گئی وڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ محمد حسنین اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ "پیاری دوست" کو اچھی طرح سے کھلایا جائے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد حسنین کی شارجہ اسٹیڈیم میں ہانگ کانگ کے خلاف سائیڈ میچ کے دوران بلی کو کھانے کھلانے کی وڈیو  سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ محمد حسنین کی وڈیو کو ایک تک 9 لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی گئی وڈیو میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد حسنین  بڑے پیارے انداز میں بلی کو کھا نا کھلانے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل

پی سی بی کی جانب سے تصویراور وڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شیئرکی گئی وڈیو میں ایک بلی کو پاکستانی ڈریسنگ روم میں گھومتے دیکھا جاسکتا ہے اور پھر کچھ دیر بعد محمد حسنین کو اس بلی کو گوشت کھلاتے اور مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پرشیئر کی گئی وڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ  فاسٹ بالر محمد حسنین اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ "پیاری دوست” کو ڈریسنگ روم میں اچھی طرح سے کھلایا جائے۔

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کی ڈریسنگ روم میں بلی کو کھانا کھلانے کی ویڈیو کو اب تک تقریباً 9 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ 70 ہزار سے زائد صارفین نے اسے پسند کیا ہے۔

واضح رہے کہ  فاسٹ بالر کی پاک بھارت ٹی 20 میچ میں 10 ماہ بعد واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل دسمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں کھیلا تھا تاہم ان کے بالنگ ایکشن پر اعتراض کے بعد انہیں  ٹیم سے نکال دیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دینے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ردعمل

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے22 سالہ محمد حسنین کو ان فٹ شاہ نواز دھانی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہیں تجربہ کار حسن علی پر ترجیح دی گئی۔

متعلقہ تحاریر