پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی محمد فہیم نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا
محمد فہیم خان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کے علاوہ وہ کسی کو بھی لیڈر نہیں مانتے.
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی محمد فہیم خان نے عمران خان پر عدم اعتماد کرتے ہوئے پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
سابق رہنما تحریک انصاف محمد فہم نے کہا ہے کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔
یہ بھی پڑھیے
نواز شریف واپس آؤ میں تمہارا انتظار کررہا ہوں ، عمران خان
میں نے کہا تھا میرٹ پر آرمی چیف کی تعیناتی ہونی چاہیے تو میں نے کیا غلط کہا، عمران خان
ان کا کہنا تھا خیبر پختون خوا کے ہر محکمہ میں کرپشن ہورہی ہے مزید حقائق جلد بتاونگا۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے 20 سے زائد اراکین کے ساتھ روابط کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رکن اسمبلی محمد فہیم خان نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔
محمد فہیم نے بیان جاری کیا ہے کہ موجودہ رہنماؤں کی قیادت میں مزید کام نہیں کر سکتا۔
محمد فہیم خان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کے علاوہ وہ کسی کو بھی لیڈر نہیں مانتے.









