ایشیا کپ سپرفور مرحلہ: سری لنکن ٹائیگرز نے پاکستانی شاہینوں کے پَر کُتر دیئے
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیا تھا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعہ کے روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں سری لنکا کے اوپنر پاتھم نسانکا نے نصف سنچری بنا کر پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
لیگ اسپنر عثمان قادر نے 12ویں اوور میں راجا پاکسے اور پاتھم نسانکا کے درمیان 51 رنز کی شراکت کو توڑا تھا۔ عثمان قادر نے بھانوکا راجا پاکسے کو آؤٹ کیا تھا ، تاہم بعد میں اسکور بورڈ نے باؤنڈریز اور سنگلز کا خوب نظارہ دکھایا۔
یہ بھی پڑھیے
ویرات کوہلی کی فارم بحال ہوگئی مگر بھارت ایشیا کپ کی ڈور سے باہرہوگیا
نسیم شاہ تحفےمیں ملنے والے حسنین کے کرکٹ بیٹ کا کیا کریں گے؟
اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تھا ، تاہم ساری ٹیم 19.1 اوور میں 121 رنز بنا کر پویلین کو لوٹ گئی۔ سری لنکا کے اسپنر وینندو ہسرنگا نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ فائنل سے قبل سری لنکا نے اپنی ڈریس ریہرسل بھی کرلی۔
Sri Lanka restrict Pakistan to a total of 121 🏏#AsiaCup2022 | #SLvPAK pic.twitter.com/PZLYtTNmMg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 9, 2022
دونوں ٹیموں کے درمیان اتوار کے روز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کھیلا جائے گا جس کے لیے دونوں ٹیمیں پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہیں۔
کرکٹ ماہرین اکتوبر اور نومبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ایشیا کپ کو وارم اپ ٹورنامنٹ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ اور سری لنکن باؤلرز نے کسی بھی مرحلے پر پاکستانی بلے بازوں کو کُھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا ۔ کپتان بابر اعظم کے علاوہ کوئی بلے باز سری لنکن کا باؤلر کا جم کر مقابلہ نہیں کرپایا۔ بابر اعظم نے 30 رنز اسکور کیے جبکہ محمد نواز 26 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
🏏 Sri Lanka win the toss and opt to field first 🏏
Two changes to our playing XI 👇#AsiaCup2022 | #SLvPAK pic.twitter.com/4GQSCMp7kP
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 9, 2022
سری لنکا کے اسپینر ہسرنگا نے 21 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، انہوں نے کپتان بابر اعظم کی بھی اہم وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر پرمود مدوشن نے اوپنر محمد رضوان کی ایک نہ چلنے دی اور 14 رنز پر انہیں پویلین واپس بھیج دیا ، محمد رضوان ویرات کوہلی کےبعد ٹورنامنٹ میں دوسرے بڑے رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔
چمیکا کرونارتنے نے فخر زمان کا قیام 13 پر ختم کردیا جبکہ ہسرنگا نے بابر اعظم کو بولڈ کر دیا جس کے بعد پاکستان ی بیٹنگ لائن سنبھل نہ پائی اور پوری ٹیم 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
اسپنر مہیش تھیکشنا اور مدوشن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ٹورنامنٹ کی سب سے فیورٹ ٹیم بھارت سپر فور مرحلے کے تین میچز میں سے دو میچز ہار کر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے ، بدھ کو بھارت نے افغانستان کو کریش آؤٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔
پاکستان الیون: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، حارث رؤف، محمد حسنین، عثمان قادر اور حسن علی پر مشتمل تھی۔
سری لنکا الیون: پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس (وکٹ کیپر)، دھننجایا ڈی سلوا، دانوشکا گناتھیلاکا، بھانوکا راجا پاکسے، داسون شاناکا (کپتان)، وینندو ہسرنگا، چمیکا کرونارتنے، دی پرموداس، اور دلشان پر مشتمل تھی۔









