لاہور کے علاقے چوہنگ میں پولیس اہلکاروں کی خاتون سے اجتماعی زیادتی

متاثرہ خاتون کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین ملزمان گرفتار کرلیا ہے۔

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے چوہنگ میں خاتون کو دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے اجتماعی زیادتی میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مقتول اینکر مرید عباس کی بیوہ کو گولی کیساتھ دھمکی آمیز خط موصول

آرٹسٹک ملینرز زیادتی کیس: کمپنی کی وضاحت کے باوجود شکوک و شبہات برقرار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں قاری محمد حسن اور دو پولیس اہلکار ارسلان اور احمد علی شامل ہیں۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر اس کا طبی معائنہ کرایا لیا ہے ، جس کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ تحاریر