چین کی باؤ اسٹیل کی پاکستان اسٹیل ملز میں  1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری  کی پیشکش

پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی میں کرنے کا فیصلہ،معاملات چلانے کیلیے نئی سرکاری کمپنی اسٹیل کارپ کا قیام، تمام واجبات پرانی کمپنی پر واجب الادا ہونگے، باؤ اسٹیل 3سال میں پاکستان اسٹیل ملز کی پیداوار 30لاکھ ٹن تک لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے

چین کی  کمپنی باؤ اسٹیل نے پاکستان اسٹیل ملز میں 1.5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔

 کیاپاکستان اسٹیل ملز  کی بھٹیاں پھر لوہا پگھلائیں گی ،  کیا اسٹیل ملز  کےملازمین کی قسمت  پھر سے چمکنے والی ہے؟

 نیوز 360 کو دستیاب معلومات کے مطابق  پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق ایک اور سرکاری کمپنی اسٹیل کارپ تشکیل دے دی گئی ہے اور  اسے سیکیورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ کرایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جی ڈی پی کی شرح 5 سے کم ہوکر 3 فیصد تک ہوسکتی ہے

مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں سے تنگ اہلیان کراچی کے لیے بڑا ریلیف

اسٹیل کارپ نامی نئی سرکاری کمپنی  اسٹیل ملز کے  سابقہ تمام حسابات سے پاک ہے اور   پاکستان اسٹیل ملز کا کورفنکشناسی اسٹیل کارپ کمپنی کے حصہ میں آیا ہے  جبکہ اسٹیل ملز کے نقصانات پرانی کمپنی پاکستان اسٹیل ملزکے کھاتے   میں پڑ ے رہیں گے۔

پاکستان اسٹیل ملز کی قسمت بدلنے کے لیے  چین کی  کمپنی باؤ اسٹیل نے  پاکستان اسٹیل ملز کے لیے ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش  کی ہے۔

پاکستان میں اعلیٰ اور مقتدر معاشی حلقوں کے ذرائع نے  نیوز  360 کو بتایا ہے کہ  پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کیلئے4 کمپنیوں کو پری کوالیفائیڈ کیلئے منظور کیا گیا تھا۔  ان کمپنیز میں  چائنیز کمپنی باؤ اسٹیل گروپ نے اسٹیل ملز کے شئیر خریدنے کیلیے  سب سے پرکشش  پیشکش کی ہے۔

باؤ اسٹیل پاکستان  اسٹیل ملز  کی پیداوار ی صلاحیت میں  3 گنا اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ باؤ اسٹیل پاکستان اسٹیل ملز میں  ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بعد اسکی پیداوار پہلے سال میں 10 لاکھ ٹن ، دوسرے سال میں  20 لاکھ اور تیسرے سال   30 لاکھ ٹن    تک پہنچا نے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جنوری 2023 سے مارچ کے درمیان اسٹیل ملز کی نجکاری کر دی جائے گی۔

 واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے سابقہ  نقصانات  اس  سے منسلک نئی  سرکاری کمپنی اسٹیل کارپ کا حصہ نہیں ہوں  گے جبکہ  باؤ اسٹیل   سابقہ ملازمین سمیت دیگر  ملازمین کی بھرتیوں کا   بھی ازسرنو جائزہ  لے گی اور   اپنی ضرورت کے مطابق  بھرتیاں کرے گی۔

بھرتی ہونے والوں میں  پاکستان اسٹیل ملز کے موجودہ اور سابقہ  اور ریٹائرڈ ملازمین بھی شامل ہوسکتے ہیں جبکہ  نئے انجینئرز ،فریش  انجینئرنگ  گریجویٹس اور ڈپلومہ ہولڈرز کو بھی  ملازمت کے مواقع میسر آسکیں گے۔

متعلقہ تحاریر