اداکارہ نادیہ جمیل نے کتنے بچے گود لے رکھے ہیں؟

اداکارہ نادیہ جمیل انتہائی حساس طبیعت کی مالک مگر  باہمت خاتون ہیں جنہوں نےکرونا وبا کے دنوں میں کینسر جیسےموذی مرض کا تن تنہا مقابلہ کیا اور اسے شکست دی۔

یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ اداکارہ این ایل پی ماسٹر ٹرینر ہیں اور سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کی حصہ لیتی ہیں مگر یہ بات کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ اداکارہ نے کئی بچوں کو گود لے رکھا ہے اور ان کی بہترین پرورش بھی کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ نادیہ جمیل کس عمر میں پہلی مرتبہ جنسی ہراسانی کا نشانہ بنیں؟

نادیہ جمیل لاہور میں کمسن گھریلو ملازم کے قتل پر پھٹ پڑیں

سہیل احمد نامی ٹوئٹر صارف نے اداکارہ نادیہ جمیل کے حوالے سے ایک طویل تھریڈ لکھا ہے۔انہوں نے نادیہ جمیل کو نیک نادیہ کا لقب دیتے ہوئے لکھاکہ اداکارہ نادیہ جمیل کا کینسر کو شکست دینا شاید ان کی نیکیوں کا پھل ہو،نادیہ جمیل نے زمانے کے ستائے ہوئے چھ بچوں کو گود لے رکھا ہے، جن کی وہ بہت اچھی طرح سے پرورش کررہی ہیں، عمدہ تعلیم دلارہی ہیں،پچھلے دنوں انہوں نے کیمبرج (برطانیہ) میں ان کے ساتھ بنوائی ہوئی تصویر شیئر کرکے اپنے ان بچوں  کا تعارف  بھی کرایا ہے۔

سہیل احمد  نے بتایا کہ تصویر میں نادیہ جمیل  کے ساتھ بائیں جانب  کھڑا صابر انہیں  4 سال کی عمر  میں اینٹوں کے بھٹے سے ملا تھا اور وہ اب 17 سال کا ہے، میٹرک کرچکا ہے اور GETشروع کررہا ہے ، وہ فوج میں جاناچاہتا ہے۔

سہیل احمد کے مطابق صابر کےساتھ موجود ارشد کو نادیہ حسین اپنا ہیروقرار دیتی ہیں جوچائے کے اسٹال پر کام کرتھا اور اب وہ انجینئر بنناچاہتا ہے۔ارشد کے ساتھ آزاد کھڑا ہے جو اداکارہ کو 7سال کی عمر میں ملاتھا۔اس کی ماں اسے بھکاری بنانا چاہتی تھی اور اسے سڑک پر سونے کیلیے مجبور کرتی تھی۔

تصویر میں آزادکےساتھ  محمد طلحہ ٰانعام  کھرڑا ہے جس کی پیدائش کے چند گھنٹے بعد اسکی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا جبکہ اس کے والد نیٹو کے ڈرون حملے میں لقمہ اجل بن گئے تھے۔جب وہ پہلی بار نادیہ کی گود میں آیاتو رورہا تھا لیکن آج مسکرا رہا ہے۔

تصویر میں طلحہٰ انعام کے ساتھ  علی شاکر موجود ہے جسے مطالعے کا شوق ہے، علی شاکر کے چچا نے اس کی آنکھوں کے سامنے اسکے والدین اور بہن بھائیوں کو قتل کیا تھا اور اس نے چھپ کر اپنی جان بچائی تھی۔

سہیل احمد کے مطابق اداکارہ کہتی ہیں کہ میرے بیٹے میرا فخر اور دل کی خوشی ہیں،میں ان کے ساتھ بہت خوش ہوں یہ مجھے زندگی جینے اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کاحوصلہ دیتے ہیں۔

سہیل احمد کے مطابق  نادیہ جمیل نادرا سے بہت ناراض ہیں کہ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی نوری کے قانونی کاغذات تیار کرنے میں تاخیر کی جارہی ہے. جس کی وجہ سے وہ اسے اپنے پاس لندن نہیں بلوا پارہیں، اسے ایک سال سے نہیں دیکھا، وہ نہ صرف اس کیلئے بہت اداس ہیں بلکہ بچی کے آنکھوں کے ضروری معائنے میں بھی دیر ہو رہی ہے. بچی پاکستان میں ان کی والدہ کے پاس ہے۔

متعلقہ تحاریر